صفحہ اول / آرکائیو / لاہور، عمران خان کا بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب، مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور، عمران خان کا بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب، مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور میں ریلی سے اپنی بلٹ پروف گاڑی کے اندر سے مختصر خطاب کرتے ہوئے اتوار کو دوپہر دو بجے مینار پاکستان پر پارٹی کے جلسے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔
دو بار ریلی ملتوی ہونے کے بعد بالآخر عمران خان آج ریلی نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ریلی زمان پارک سے داتا دربار جانی تھی تاہم عمران داتا دربار سے پہلے ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس روانہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں، مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسسز کر رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث زمان پارک سے داتا دربار کے راستے میں ٹریفک متاثر رہی، ریلی میں ایمبولینس بھی کئی منٹ تک پھنسی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے