صفحہ اول / آرکائیو / لنڈی کوتل، طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق اعلی سطح اجلاس

لنڈی کوتل، طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق اعلی سطح اجلاس

لنڈی کوتل ( اکمل قادری) نگران صوبائی وزیر الحاج تاج محمد آفریدی کی زیرصدارت طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور اس میں حائل روکاٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان، کسٹم اپریزمنٹ کے اے سی یاور حیات خان، این ایل سی کے جی ایم کرنل عزیز ،ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی، ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر افریدی، این ایل سی کے کرنل ستار، اے ڈی ایف آئی اے یاسر عرفات ،سیکورٹی فورسز حکام،اے سی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر افریدی،تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، حاجی عبدلواحد آفریدی اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں نگران صوبائی وزیر نے تمام سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں مسائل کی نشاندہی اور حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو سسٹم کراچی میں ہے اس میں کوئی روکاوٹ نہیں یہاں طورخم میں کونسا ادارہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل پیش آرہے ہیں انہوں نے تمام سٹیک ہولڈر پر زور دیا کہ آئندہ اجلاس میں تجارت کی ترقی میں پیش آنے والے پوائنٹس کو سامنے لانا ضروری ہیں۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزیر ریلیف و آبادکاری الحاج تاج محمد افریدی نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ایمپورٹ ایکسپورٹ میں بہتری لانے کے لئے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں تاکہ یہاں پر خوشحالی ہو۔انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں مشکلات ہیں جس کی وجہ سے طورخم سے جمرود تک پاک افغان شاہراہ پر بڑی بڑی گاڑیاں گھڑی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہو جاتی ہے اس لئے طورخم بارڈر پر آسانیاں پیدا کرکے ان مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے