صفحہ اول / آرکائیو / گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی نے 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ دیدی

گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی نے 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ دیدی

پشاور( ہارون رشید) گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی۔
گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیمطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ دو دفعہ مشاورت کی ہے، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو صوبہ کے مجموعی حالات سے آگاہ کر دیا،

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دیدی ہے،

گذشتہ روز اسلام آباد دورہ کے دوران گورنر نے الیکشن آف پاکستان کے دفتر میں اہم ملاقات کی جہاں انہوں نے الیکشن حکام کے ساتھ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق دوسری مرتبہ مشارت کی، اس سے قبل گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا تھا۔

گورنر حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو دونوں مشاورتی اجلاسوں میں صوبہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ میں امن و امان کے حالات سازگار نہیں ہیں، سانحہ پشاور پولیس لائینز کے علاوہ آئے روز پولیس اہلکاروں پر مختلف اضلاع میں دہشتگردانہ حملے ہو ر ہے ہیں، ایسے حالات میں امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں ہو گا،

گورنر نے بتایا کہ ہمیں انتخابی امیدواروں، انتخابات پر ڈیوٹی دینے والا عملہ اور ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا، یہ وہ زمینی حقائق ہیں جس کی وجہ سے الیکشن میں مشکلات پیش آئیں گی۔

گورنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ دو دفعہ مشاورت کا عمل مکمل کیا جس کا واحد مقصد الیکشن کمیشن کے سامنے صوبہ کی مجموعی صورتحال سامنے رکھنا تھا،

انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور میں نے مشارتی عمل مکمل کرکے عام انتخابات کی تاریخ دیکر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے