اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 اپنے اختتامی مرحل کی طرف گامزن ہے۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزکےدرمیان کوالیفائر میچ (کل )بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجا ئے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کل(بدھ کو) لیگ کا کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
لاہور قلندرز کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں یں جبکہ فخر زمان،ہیری بروک،سکندررضا،راشد خان،حارث رئوف اور ثام بلنگ جیسے کھلاڑیوں کی نمائندگی بھی حاصل ہے۔
ملتان سلطان کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں شان مسود،عثمان خان،ڈیوڈ ملر،ریلی روسو ،کیرون پولارڈ،ٹم ڈیوڈ ،کارلوس براتھویٹ،انور علی،عباس آفریدی اور عقیل حسین جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔