اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردارہے