پشاور (ہارون رشید) خیبرپختونخوا میں تعلیمی سال 2023 کی درسی کتب کی چھپائی روک دی گئی، ذرائع ٹیکسٹ بک بورڈپشاورکے مطابق پبلشرز نے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی کاکام ادھورا چھوڑدیا۔
ذرائع نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے کتابوں کی چھپائی کیلئے10ارب روپے دینے ہیں تاہم حکومت نے صرف ایک ارب روپے جاری کئے ہیں، باقی فنڈز دستیاب نہیں۔
دوسری جانب پبلشرز نے 50فیصد پیشگی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث سرکاری اسکولز کیلئے کتابوں کی فراہمی میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے دریں اثناء محکمہ خزانہ کو فنڈز کی کمی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے،
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کا موقف ہے کہ مالی مشکلات درپیش ہیں لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ فنڈز بروقت مہیا ہوں، مسئلے کے حل کیلئے نگراں وزیر خزانہ سے میٹنگز کی ہیںٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پبلشرز کو ادائیگی قسطوں میں کی جاتی ہیں، صوبائی حکومت نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو دو اقساط کی ادائیگی کی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل بچوں کو کتابیں ملیں۔