صفحہ اول / آرکائیو / سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر ورچوئل سیمینار ، چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مقررین کا اظہارخیال

سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر ورچوئل سیمینار ، چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مقررین کا اظہارخیال

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔بدھ کو چائنا میڈیا گروپ کے صحافیوں، مبصرین، پاکستان کے متعدد ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی اور چینی طرز کی جدیدیت ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی اور میڈیا کے کردار سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیمینار میں چائنا میڈیا گروپ کے چینی اور پاکستانی صحافیوں نے چینی طرز کی جدیدیت کو متعارف کروایا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔رواں سال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو پیش کرنے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیاری ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں نمایاں تبدیلیاں بھی آئی ہیں ۔

سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی میں میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے اور سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے رائے عامہ کا سازگار ماحول تیار کرنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے