اورکزئی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل ) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید محمد علی شاہ نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے کمشنر کوہاٹ کا استقبال کیا اور اورکزئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقع پر کمشنرکوہاٹ ڈویژن نے ضلعی ہیڈکوارٹر بابر میلہ میں مردم شماری سپورٹ سنٹر کا معائنہ کیا جہاں پر مردم شماری کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔
بعدازاں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کلایہ لوئر اورکزئی میں ضلعی انتظامیہ کیطرف سے قائم کئے گئے رمضان سستا بازار کا افتتاح بھی کیا اور وہاں پراشیائے خوردونوش کی مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا۔
کمشنر کوہاٹ نے ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ قلیل وقت میں محدود وسائل کے باوجود مناسب رمضان سستا بازار قائم کرنا ایک قابل ستائش قدم ہے۔ انہوں نے سنٹرل اورکزئی میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کو صفائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے اورکزئی سکاوٹس ہیڈکوارٹر کلایہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کلایہ ہیڈکوارٹر میں پودا لگاکر شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کلایہ جرگہ ہال میں اورکزئی کے مشران سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبد اللہ، کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس، ضلعی پولیس سربراہ اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران بھی موجود تھے۔
مشران کیطرف سے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا ضلع اورکزئی کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور مردم شماری، لوڈشیڈنگ، تباہ شدہ گھروں کے معاوضے کی ادائیگی اور سروے سے رہ جانے والے علاقوں میں ٹیمیں بیجنے کی استدعا کی گئی۔
کمشنرکوہاٹ ڈویژن نے مشران کی در خواست پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو فوری ضروری کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے موقع پر کمشنرکوہاٹ ڈویژن نے کلایہ ہیڈکوارٹرمیں کمیونٹی فروٹ باغ کا افتتاح کیا جوکہ اسسٹنٹ کمشنر لوئر محمد حمزہ عباس کی سربراہی میں سب ڈویژنل انتظامیہ نے اسالمک ریلیف اورایس آئی ایف این جی اوز کے تعاون سے لگایا ہے۔