لاہور ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل ) ٹی وی کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتی اور اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے،
لہذا طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔
میں نے طالب علمی کے دور میں فنی سفر کا آغاز کر دیا تھا تاہم تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی۔