ہنگو(آن لائن پاکستان ) ہنگو کے علاقے ٹل سے اغوا ہونے والے 4 سالہ حامد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، سفاک باپ ہی قاتل نکلا ، پولیس نے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا، ہنگو پولیس نے اٹک سے لاش برآمد کی، ڈی پی او ہنگو آصف بہادر۔
ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل سے گزشتہ 6 روز قبل غائب ہونے والے چار سالہ حامد کی لاش پنجاب کے ضلع اٹک سے مل گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر کے مطابق بچے کا سوتیلا باپ ہی قاتل نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر کے مطابق 13 مارچ کو ٹل تھانے میں حامد کے غائب ہونے کی ایف آئی آر اس کی ماں کی مدعیت میں درج کی گئی،
ڈی پی او آصف بہادر کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہمارے لیے ایک چیلنج تبا مگر ہم نے ایک ہفتے کے اندر اصل قاتل کو گرفتار کر کے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے تاہم بد قسمتی سے معصوم حامد کی زندگی نہ بچا سکے۔
ڈی پی او آصف بہادر نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو اس لیے قتل کیا کہ وہ سوتیلا تھا اور جس عورت سے اس نے شادی کی وہ اس بچے کو ساتھ لائی تھی اور ظالم قاتل نہیں چاہتا تھا کہ اس کی بیوی سابقہ شوہر کے ساتھ تعلق کی کوئی علامت ساتھ رکھے۔ اس لیے اس نے حامد کو اغوا کیا اور اٹک لے جا کر قتل کیا اور اب ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔