صفحہ اول / آرکائیو / صدر مملکت کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

صدر مملکت کی اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نازآفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی کو اے پی این ایس کا متفقہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے اقدامات مزید تیز کریں گے۔ صدر مملکت نے امتنان شاہد کو بطور سینئر نائب صدر، محمد اسلم قاضی کو نائب صدر، ایس ایم منیر جیلانی کے بطور جائنٹ سیکرٹری اور شہاب زبیری کے بطور فنانس سیکرٹری اے پی این ایس منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں امن، برداشت، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے۔ ڈاکٹر عارف علوی نےفیک نیوز کے تدارک کیلئے اخبارات کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ سماجی مسائل ، خواتین اور خصوصی افراد کے حقوق پر لوگوں میں آگاہی پیدا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے