صفحہ اول / آرکائیو / ملک بھر میں اس بار پھر ایک ہی دن رمضان المبارک کا اعلان، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا

ملک بھر میں اس بار پھر ایک ہی دن رمضان المبارک کا اعلان، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا

پشاور(آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) چاند کے معاملے پر پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر خیبر پختونخواہ کے علاوہ باقی صوبوں میں بھر پور عمل کیا جاتا ہے،

تاہم پشاور اور خیبر پختونخواہ کے عوام پشاور کے تاریخ ساز مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس بار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور مولانا عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جہاں خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے مختلف مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں اور شہادتیں قبول کر کے کل جمعرات کو باضابطہ رمضان المبارک کا اعلان بھی کر دیا۔

جبکہ دوسری جانب پشاور کے مسجد قاسم علی خان سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے شہادتیں موصول ہونے پر بروز جمعرات پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔

اسی طرح ملک بھر میں بروز جمعرات رمضان المبارک ایک ہی دن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے