صفحہ اول / آرکائیو / پنجاب میں عام انتخابات ملتوی، 8 اکتوبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی، 8 اکتوبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد اب انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پنجاب اور کے پی میں 30 اپریل کو انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو پنجاب میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق صدر مملکت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 2018(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 58 اور 8 سی کے تحت انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے، موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال بھی آج ایک سماعت کے دوران واضح کرچکے ہیں کہ اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے