صفحہ اول / آرکائیو / زرمبادلہ کے ذخائر280 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 10.139 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر280 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 10.139 ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) زرمبادلہ کے ذخائر 280 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 10.139 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.598 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.540 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرضوں کی تقسیم کی مدمیں 500 ملین ڈالرموصول ہوئے، بیرونی قرضہ کی ادائیگی کے بعدسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 280 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 4.598 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے