علی ظفر نے گزشتہ سال بھی ماہ رمضان میں ’بلغ العلی بکمالہ‘ کلام پیش کیا تھا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا اور اس سال بھی گلوکار نے مشہور نعت ‘فاصلوں کو تکلف’ پڑھی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارے، جسم، دماغ اور روح کو پاک کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے، یہ موقع ہمارے تخلیق کار کے ساتھ گہری سطح پر جڑنے اور دوبارہ جوڑنے کا ہے۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک نعت نہیں ہے یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے دوران روحانی حُسن کو بھی بیان کرتی ہے۔
گلوکار نے اس کلام کو اپنے دل کے قریب قرار دیا۔