صفحہ اول / آرکائیو / الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 24 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز دی تھی۔

گورنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے۔ پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔

اس سے قبل 22 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہونگے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور چاروں ممبران کے دستخطوں سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے 24 جنوری کو 9 سے 13 اپریل کے درمیان عام انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے حوالہ سے خط لکھا جبکہ 29 جنوری کو انہیں یاد دہانی کا ایک اور خط لکھا گیا تاہم ان کی جانب سے پولنگ کیلئے تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے