صفحہ اول / آرکائیو / لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس گاڑی پر دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس گاڑی پر دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشتگردوں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،

پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں موجود پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ کی جس سے دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے دوران 5 پولیس اہلکار  ہیڈکنسٹیبل فاروق شاہ، کنسٹیبل امانت اللہ، اضغر علی، گل تیاز اور عارف زخمی ہوگئے،

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی اقبال مومند بمعہ پولیس نفری کے  تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب ڈی ایس پی لکی اقبال مہمند کے گاڑی پر  IED دھماکہ ہوا جس سے ڈی ایس پی لکی اقبال مومند, کانسٹیبل وقار، کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ چاروں موقعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ گاڑی ڈارئیور  سردار علی اور تھانہ صدر کے 5 زخمی اہلکاروں کو زخمی حالت میں لکی مروت سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس سے دہشت گرد فرار ہو گئے لیکن بدقسمتی سے دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں آئی ای ڈی بم نصب کیا تھا جس سے خیبر پختونخواہ کے بہادر پولیس آفیسر اپنے جوانوں کے ہمراہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ دلیری کی ساتھ مقابلہ کیا ہیں، اس صوبے میں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے