صفحہ اول / آرکائیو (page 30)

آرکائیو

امید ہے نگراں وزیراعظم شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔ شہباز شریف ںے کہا کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے، دعا گو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

مزید پڑھیں

ترکیہ نے قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

انقرہ – ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی ایس ایس بی نے کہا ہے کہ قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس بی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ راکٹ کا تجربہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبہ کرکلریلی میں کیا گیا۔ ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں جدت پسندی کی ایک مثال ہے۔ اس حوالے سے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی کے صدر نے کہا کہ اس راکٹ کے کامیاب تجربے کی بدولت خلائی منصوبوں میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا – ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، ایپ میں نیا اکاؤنٹ انتہائی سہولت کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے، صارفین کو بس کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کرنا ہوگا۔ نئے فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ صارفین اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر باآسانی دیگر اکاؤنٹس کو چلا سکیں گے، نئے اکاؤنٹ تب تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہ کریں، فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس شاندار فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی نجی چیٹ، دفتر کی چیٹ اور دیگر چیٹ ایک ہی ایپ میں رہتے ہوئے الگ الگ رکھ سکیں گے، ساتھ ہی ہر اکاؤنٹ کیلئے گفتگو اور نوٹیفکیشن بھی علیحدہ رکھے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون؟ سیاست کا آغاز کیسے کیا؟؟؟

اسلام آباد – بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغازجنرل(ر) پرویز مشرف دور میں کیا۔ تفصیلات کےمطابق انوار الحق کاکڑکا تعلق بلوچستان کے علاقے کان میتر زئی سے ہے اور وہ 1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم سن فرانسز ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا لیکن والد کے انتقال پرواپس کوئٹہ آگئے۔ پھر اعلی تعلیم کے لیے لندن گئے جب کہ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا۔ انوارالحق کاکڑ نےنے اپنی عملی سیاست کا سفر سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور سے شروع کیا اور اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر 2008 میںمسلم لیگ ق سے الیکشن میں حصہ لیا تاہم ان انتخابات میں انوار الحق کاکڑ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں نواب ثنا اللہ زہری کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 12 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے، اسی سال اگست میں انہوں نے صوبے میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت بھی بطور سینیٹر ایوان بالا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔ انوار الحق کاکڑ سینیٹر منتخب …

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے، صدر نے سمری پر دستخط کردیے

اسلام آباد – صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم بن گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے مشترکہ دستخط سے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی، جس کی صدر مملکت نے منظوری دے دی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا۔ اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم نام پر اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو ارسال کردی، جس کے کچھ ہی دیر کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرکے نگراں وزیراعظم کے تقرر کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ کے دوران بطور بہترین قائد حزب اختلاف کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پرعائد پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکا

واشنگٹن – امریکا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بیان میں کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد بھی ایران کو پابندیوں کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ان امریکیوں کو ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار

اسلام آباد – عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا گیا ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے جس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کا اختیار نہیں رکھتا، جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی متفقہ فیصلے کا حصہ ہے۔ ایکٹ کا تحریری حکمنامہ جاری: علاوہ ازیں سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے 87 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی قانون کو کالعدم قرار دینے کے اختیار کو انتہائی احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے اور ایک قانون کو اس وقت کالعدم قرار نہیں دینا چاہیے جب اس کی شقیں آئین سے ہم آہنگی رکھتی ہوں۔ فیصلے کے مطابق ریویو آف ججمنٹ آئین پاکستان سے واضح طور پر متصادم ہے، یہ ممکن نہیں ہے کہ اس قانون کو آئین سے ہم آہنگ قرار دیا جائے۔ ہم نے آئین کا تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کو اسطرح بنایا گیا جیسے آئین میں ترمیم مقصود ہو، اگر اس قانون کے تحت اپیل کا حق دے دیا گیا تو مقدمہ بازی کا ایک نیا سیلاب امڈ آئے گا، سائیلن سپریم کورٹ سے رجوع کرنا شروع کر دیں گے اس بات کو سامنے رکھے بغیر …

مزید پڑھیں

صدر مملکت نے 12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام مانگ لیا

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط لکھ دیا، آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔

مزید پڑھیں

شام میں داعش کا فوجی قافلے پر حملہ، 23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

دمشق – داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کی معروف شاہراہ سے شامی فوجیوں کی بس گزر رہی تھی جسے داعش جنگجوؤں نے گھیرلیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شامی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ شامی فوج کی بس گولیوں سے چھلنی ہوگئی جس میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد داعش جنگجو شامی فوج کا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ درجن سے زائد فوجیوں کی لاپتا ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ شامی فوج کی مزید نفری کو طلب کرکے امدادی کام سرانجام دیے گئے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز رقہ میں داعش کے حملے میں 10 شامی فوجی اور ان کے حامی جنگجو مارے گئے تھے۔ اس طرح رواں ہفتے داعش کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔

مزید پڑھیں

جی سیون اجلاس: روس پر مزید پابندیاں عائد ہونے کا امکان

ہیروشیما – دنیا کی سات بڑی معیشتوں ( جی سیون ممالک ) کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ جی سیون ممالک کا تین روزہ اجلاس 19 مئی سے جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہورہا ہے جس میں روس کو یوکرین کے خلاف جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ واضح رہےکہ امریکا اور یورپی یونین نے روس کے خلاف پہلے ہی سخت ترین پابندیاں عائد کررکھی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو بالخصوص تیل اور توانائی کے شعبے میں مزید سخت کیا جائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین ان کمپنیوں کو سزا دینے پر غور کررہی ہے جو کسی نہ کسی طرح روس پرعائد پابندیوں کا اثر کم کرنے میں معاونت کررہی ہیں۔ فنانشنل ٹائمز میں شائع شدہ ایک انٹرویو میں یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزف بورل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو تیل کی ان بھارتی مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی لگادینی چاہیے جو بھارت روس سے تیل امپورٹ کرکے بنا رہا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ ہائی ٹیک برآمدات پر بھی کنٹرول مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ روس پر یورپی اور امریکی پابندیوں کا وہ اثر نہیں ہوا جس کی مغربی ممالک توقع کررہے تھے۔ 2022 میں پابندیوں کے باوجود روسی معیشت کے حجم میں صرف 2.1 فیصد کمی آئی۔ اگرچہ جی …

مزید پڑھیں