صفحہ اول / آرکائیو (page 20)

آرکائیو

پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

کولمبو – پاکستان نے آخری ون ڈے میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مجیب الرحمان 64، شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3، محمد نواز، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ امام الحق کو تین میچز میں دو نصف سنچریوں کی مدد 165 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کولمبو میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے۔ سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آخری میچ کیلئے …

مزید پڑھیں

بجلی کے زائد بلوں پر عوام کا غصہ، نگران وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا، پشاور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہریوں نے احتجاجاً بل جلائے اور دھرنا بھی دیا۔ بجلی کے بل زیادہ آنے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے بجلی کے بل جلا دیے۔ عام شہریوں کے علاوہ شیخوپورہ میں وکیلوں نے بھی احتجاج کے دوران بجلی کے بل جلا ڈالے۔ اب اس معاملے کا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نوٹس لے لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی، صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس میں ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش

اسلام آباد – سائفر کنٹینٹ ، آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کرلیاگیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد تک چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔ تفتیشی ٹیم نے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کی اور شاہ محمود قریشی کے انکشافات سے متعلق سوالات کیے۔ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے گمشدہ سائفر کی کاپی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم دوپہر سوا دو بجے اٹک جیل میں آئی اور ساڑھے تین بجے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔ جس کے بعد ٹیم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے سائفر کنٹینٹ و آڈیو لیک سمیت گمشدگی معاملے پر آفیشل سروس ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔ مقدمے میں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی براہ راست نامزد ہیں۔ کیس میں سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین تفتیش میں کیے جانے کا عندیہ دیاگیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقدمے میں گرفتار ہیں اور ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم ہفتہ کو تقریبا 2 سے سوا …

مزید پڑھیں

ایشیا کپ سیکورٹی: وفاقی کابینہ نے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد – وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ ایشیاء کپ کے لئے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔ واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں

سیکورٹی خدشات پرتوشہ خانہ کیس کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر

اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ او ایس ڈی بنائے گئے جج ہمایوں دلاور نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھا جس کے متن کے مطابق انہیں سنجیدہ سیکیورٹی خطرات ہیں اور انہوں نے اپنی پوسٹنگ کسی دوسری جگہ کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ہمایوں دلاور نے برطانیہ میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مراسلہ لکھا جس میں خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا۔ جج ہمایوں دلاور 16 اگست کو پاکستان واپس پہنچے اور 17 اگست کو انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھا تھا اور مراسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا کہ مظاہرین کی جانب سے ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جبکہ برطانیہ میں دوران ٹریننگ بھی احتجاج اور تھریٹس کا سامنا رہا۔ جج ہمایوں دلاور نے اپنے خط میں لکھا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف کیس میں فیصلہ سنانے کے بعد سے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے، دنیا بھر سے مختلف لوگوں سے مجھے سنجیدہ خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مراسلے میں کہا کہ گاوٴں میں میری فیملی کو بھی سرحد پار سے خطرات ہیں، میرے بچوں کو بھی اسکولوں میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے 5 …

مزید پڑھیں

عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں، پیپلز پارٹی

کراچی – پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 90 روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیئے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی صورت حال سنگین ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

شفاف اور غیرجانبدار انتخابات۔ وقت کی ضرورت

تحریر: لیاقت بلوچ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر وقت کا تقاضا ہے۔ یوم آزادی اللہ کا شکر بجالانے، غورو خوض کرنے اور اپنے محاسبے کا دِن ہے۔ جو ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر شاید بحیثیت قوم ہم غورو فکر نہیں کرتے اور اپنے عمل اور رویوں میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔ قائد اعظم کی پرعزم قیادت اور علامہ اقبال کی فِکر روشن نے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار اور متحرک کیا، جس کے نتیجے میں عظیم الشان تحریک پاکستان منظم اور برپا ہوئی۔ قیام پاکستان قائد اعظم کی کرشمہ ساز قیادت کا کردار ہے پاکستان، مِلت اسلامیہ کی آزادی اور اسلام نشاۃ ثانیہ کی طرف اوّلین قدم تھا۔ لیکن افسوس کہ 76سال گزرنے کے باوجود مقاصد حاصل نہ کیے جا سکے۔ قدرتی وسائل، انسانی وسائل اور بہترین جغرافیائی محل وقوع، ایٹمی صلاحیت اور ذرخیز زمین کے باوجود پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچار ہے۔ قومی سلامتی کے لیے خطرات اپنی جگہ، بدترین اقتصادی صورتحال اور آئینی وسیاسی بحران سامنے کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فسطائیت اور دہشت گردی کا بڑھتا ہوا عفریت قومی قیادت کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔ اخلاقی، تہذیبی، معاشرتی زوال خطرات کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ قوم عزم نو، ایمانی جذبوں کے ساتھ خوشحال، جدید اور روشن پاکستان بنانے کے لیے کمربستہ ہو۔ انوار الحق کاکڑ کا بطور نگران عبوری وزیراعظم تقرر خوش آئند ہے۔ اسی طرح وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا اتفاق بھی جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ مگر نگران وزیراعظم کا نام اچانک کہاں سے برآمد ہوا اور اس پر سرعت کے …

مزید پڑھیں

ڈنمارک میں توہینِ قرآن غیر قانونی اور قابل سزا جرم قرار

کوپن ہیگن – ڈنمارک میں توہینِ قرآن کو خلاف قانون اور قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈنمارک میں توہینِ قرآن کے حوالے سے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق قرآن مجید کو عوامی مقامات پر جلانے اور بے حرمتی کرنے کو خلاف قانون اور سزا کے قابل جرم قرار دیا گیا ہے۔ وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی مذہب اور اس سے جڑی مقدس اشیا کی توہین یا بے حرمتی پر پابندی عائد کرے گا۔ اس قانون کے بن جانے سے مذہب اور مقدس اشیا کی بے حرمتی قابل سزا جرم بن جائے گی جس کی سزا 2 سال قید اور جرمانہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ قرآن مجید کو جلانے کے پُرتشدد اور مذہبی جذبات اکسانے والی حرکت کو ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں دیکھ سکتے۔ واضح رہے کہ سویڈن کی طرح ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی جس پر عالمی سطح اور بالخصوص مسلم ممالک میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد – سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سماعت کی اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی اور پھر کوئی فیصلہ دے گی جبکہ آج ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں جو کچھ ٹرائل کورٹ نے کیا وہ ہم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ امریکی یونیورسٹی کے طلبا کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے38 رکنی وفد میں مختلف ممالک کے طلبا شامل تھے۔ آرمی چیف نے طلباء سے گفتگو میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرروشنی ڈالی۔ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی صلاحیتوں کے حوالےسےروشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق رائےیہاں اپنےقیام کےدوران ذاتی تجربےکی بنیاد پرقائم کریں۔ پاکستان دہشتگردی کےخلاف دفاعی حصارکا کردار ادا کررہا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی بےانتہا قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی تذکرہ کیا۔ آرمی چیف نے طلباء کو مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت بدلنےکی بھارتی کوششوں سےآگاہ کیا۔

مزید پڑھیں