غزہ – مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان پُرتشدد کارروائیوں پر احتجاج کے لیے جمع ہونے والے مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 16 سالہ میلاد منتصر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قدرے تاخیر سے لایا گیا تھا اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث میلاد منتصر نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ اسپتال میں 10 کے قریب زخمیوں کو بھی لایا گیا جن میں سے 10 اور 16 سالہ لڑکوں کو شدید چوٹیں آنے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ اسرائیلی فوج کی زہریلی گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔ دم گھٹنے کے باعث سانس لینے میں تکلیف پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رواں برس اسرائیلی جارحیت کا بدترین سال ثابت ہو رہا ہے اب تک 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ 100 سے زائد عمارتیں بھی تباہ کی گئیں۔
مزید پڑھیں’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے بعد میں بیمار ہوگئی تھی، روینہ ٹنڈن کا انکشاف
ممبئی – بالی وڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے بعد وہ بیمار ہوگئی تھیں۔ انڈین ڈانس ریئلٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین پر نظر آنے والے گلیمر کے پیچھے بہت سی چھپی کہانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’ٹیٹینس‘ کے انجیکشن لگوانے پڑے اور وہ بیمار بھی ہوگئی کیوں کہ گانے میں بہت زیادہ پانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ کے مطابق گانے کی ریہرسل کے دوران انہیں متعدد زخم لگے لیکن انہوں نے اس کی تکالیف کو برداشت کیا اور اسکرین پر کوئی اکتاہٹ نظر نہیں آنے دی۔ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ایک اچھے گانے کی شوٹنگ کیلئے فنکاروں اور کوریوگرافروں کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ واضح رہے کہ ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ بالی وڈ کا آئیکونک گانا ہے اور یہ 1994 کی فلم ’مہرہ‘ میں شامل تھا۔
مزید پڑھیںڈپریشن سے ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے، تحقیق
لندن – ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن ٹائپ 2 ذیا بیطس کے لیے براہ راست کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں اس بات کا تعین کیا جاچکا ہے کہ ذیا بیطس سے متاثر فرادغیر متاثرہ افراد کے مقابلے میں ڈپریشن میں دو گنا زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔جبکہ ماہرین کو یہ بھی معلوم ہے کہ ڈپریشن کے شکار افرادکے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم، برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی اس نئی تحقیق میں سات جینیات دریافت ہوئے ہیں جو ٹائپ 2 ذیا بیطس اور ڈپریشن دونوں کیفیات کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کے نتائج کو اہم قرار دیتے ہوئے ہیلتھ آفیشلز پر زور دیا ہے کہ مٹاپے، سستی اور موروثیت کی طرح ڈپریشن کو بھی ٹائپ 2 ذیا بیطس کا خطرہ سمجھا جائے۔ اس تحقیق میں پہلی بار اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا کہ ڈپریشن براہ راست ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافے کا سب بنتا ہے۔ اس کے برعکس ذیا بیطس ڈپریشن کا سبب نہیں بنتی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس پر پڑنے والے صرف 36.5 فی صد ڈپریشن کے اثرات کی مٹاپے کی ذریعے وضاحت کی جاسکتی ہے۔مٹاپے کے شکار افراد کے معتدل وزن افراد کی نسبت ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکان واضح طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق نشان دہی کیے گئے سات جینیات انسولین کے اخراج یا دماغ ، پتے یا چکنائی کے بافت …
مزید پڑھیںایشیا کپ: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ملتوی
کولمبو – پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیاکپ کا میچ بارش کے باعث آج ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کل ڈھائی بجے کھیلا جائے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے آج ختم ہوا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں، کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ گزشتہ میچوں کے برعکس کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ دونوں بھارتی اوپنرز نے اعتماد اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا پاکستانی فاسٹ باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے اس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہُل آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 147 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا۔ کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 52 منٹ سے اوور کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے …
مزید پڑھیںعمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے،کیس کے حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے۔ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انھوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں.
مزید پڑھیںحکومت کا بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان
اسلام آباد – وفاقی حکومت نے بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا۔ نگران وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجلاس میں پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے باعث ہر خطے میں اچھے تعلقات ہیں، افریقہ ابھر کر سامنے آرہا ہے، موجودہ حکومت نے لُک افریقہ کی پالیسی متعارف کرائی، چین اور امریکہ کیساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا پالیسی کے تحت افریقی ممالک سے روابط مزید بڑھائے جائیں گے، یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں، یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دیا جارہا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نگران وزیرخارجہ نے مزید کہا گزشتہ چند برسوں میں ان ممالک کیساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوا ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کے بعد مختلف ممالک کی طرف سے اچھا رسپانس آرہا ہے جو کاروبار میں آسانی کی طرف ایک اور قدم ہے، وزیراعظم نے نئی ویزا پالیسی کا بھی اعلان کیا ہے، بزنس کمیونٹی کیلئے لانگ ٹرم ویزا کا اجراء کیا جائے گا۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کی وجہ سے بہت سے ملکوں نے مثبت رجحان کا اظہار کیا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بہت بڑا اقدام ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے سرمایہ کاروں کو آسانی میسرآئے گی۔ نگران وزیرخارجہ نے مزید کہا سرمایہ کاروں کو طویل مدتی ویزے فراہم کئے جائیں …
مزید پڑھیںضمنی انتخاب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی خالی نشست پی آئی ٹی نے جیت لی
استور – گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی خالی نشست ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔ گلگت بلتستان یل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن ہوا۔گلگت بلتستان استور حلقہ ون ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا۔ استور حلقہ ون کے تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ ن لیگ کے رانا فرمان علی 5225 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزا ر644 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر ہیں۔
مزید پڑھیںگھر کے معاملات میں آصف زرداری کا پابند ہوں سیاسی فیصلوں میں نہیں، بلاول بھٹو
بدین – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں، یہ آئینی تقاضا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے توعوام دوست منصوبے شروع ہوتے ہیں، اب عوام قربانی دینے کے بجائے پوچھیں حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو گیا، اس سلسلہ میں بدین پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا ابھی اعلان نہیں ہوا، جیالوں نے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا، لوکل باڈی الیکشن میں واضح ہو گیا عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، انہوں نے کہا کہ آج عوام مشکل میں ہے، معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، آج عوام کے لیے بچوں کی فیسیں دینا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں کو فکر ہے بجلی کے بل کیسے ادا کریں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ معاشی بحران کا مقابلہ کیا، جیالے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ایک بار پھر پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کا وعدہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی کی حکومت میں عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی واحد چوائس ہے جو مشکلات سے نکال سکتی ہے، الزام تراشی …
مزید پڑھیںدوسری شادی کی تمام رسومات میں بیٹے نے پورا ساتھ دیا، سمن انصاری
لاہور – معروف پاکستانی اداکارہ سمن انصاری نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا اور مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔ اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سمن انصاری نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے جس کے باعث میں نے امریکہ میں فیشن ڈیزائننگ شروع کرلی۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد میں میک اپ آرٹسٹ بن گئی پھر شادی کی تقریبات کیلئے ایونٹ پلاننگ کا کام شروع کیا، اس دوران پہلی شادی کامیاب نہیں چل رہی تھی اور بالآخر رشتے کو ختم کر کے امریکہ سے دبئی شفٹ ہوگئی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ سخت سوالوں سے بچنے کیلئے علیحدگی کے فوراً بعد وطن واپس نہیں آئی کیونکہ ان سوالوں کو میں تو شاید برداشت کرلیتی لیکن اپنے والدین کو مشکل میں نہیں ڈال سکتی تھی۔
مزید پڑھیںمراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک
رباط – مراکش میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔ خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے 329 زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔ مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔ مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق تازہ زلزلے کو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہوگئیں ، یہ علاقہ اقوام متحدہ کی …
مزید پڑھیں