ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئرصحافی محمد فضل الرحمان کو وفاقی حکومت کے ماتحت محکمہ اطلاعات کے علاقائی دفتر میں نگران تعینات کردیا گیا ہے۔
انکی تعیناتی وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے زریعے کی گئی ۔ محمد فضل الرحمان ڈیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ، گومل یونیورسٹی میں پبلسٹی آفیسر اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں اسٹیشن منیجر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں،
وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی صحافت سے متعلق متعدد کانفرنسوں اور ورکشاپس میں شرکت کرچکے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں صحافیوں کی بہبود، انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر مثبت صحافت کے فروغ، آزاد مثبت مگر ذمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں متحرک محمد فضل الرحمان ماضی میں متعدد صحافتی اداروں سے بہترین رپورٹرز کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
انکی تعیناتی سے نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، بنوں، شمالی وزیرستان کے صحافیوں کو نہ صرف وفاقی وزارت اطلاعات کی سہولیات سے استفادہ کا موقع ملے گا بلکہ پی آئی ڈی سے متعلق ان اضلاع کے صحافیوں کی مشکلات بھی بڑی حد تک کم ہونگی۔