صفحہ اول / آرکائیو / جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

پشاور( ہارون رشید) پشاور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے اعتبارسے جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

گورنمنٹ آف پاکستان منسٹری آف لاء اینڈجسٹس کی جانب سے جاری ہونیوالے دو الگ الگ اعلامیہ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے آج30مارچ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی قائمقام حیثیت سے یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی جبکہ سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس ہونگے کیونکہ جسٹس روح الامین 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے۔

جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا،

اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے