صفحہ اول / آرکائیو / حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا، نوازشریف ویڈیو لنک پر شریک ہونگے

حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا، نوازشریف ویڈیو لنک پر شریک ہونگے

لاہور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے