صفحہ اول / آرکائیو / پی ایس ایل میں کل اتوار کو واحد میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پی ایس ایل میں کل اتوار کو واحد میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) اتوار کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ شام سات بجے شروع ہو گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں (کل) اتوار کو لیگ کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ اسلام آباد کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، حسن علی ، رسی وان ڈر ڈوسن ، اعظم خان اور ٹام کرن جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں محمد حفیظ ، مارٹن گپٹل ، افتخار احمد ، نسیم شاہ ، محمد نواز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے