صفحہ اول / آرکائیو / پی ایس ایل 8، لاہور قلندر کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 8، لاہور قلندر کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 میں آج (ہفتہ) کو میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے