صفحہ اول / آرکائیو / فیفا 2022 ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں میسی کا اپنی ٹیم کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ

فیفا 2022 ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں میسی کا اپنی ٹیم کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ

بیونس آئرس ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبال لیونل میسی نے قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کی تاریخی جیت پر اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا۔ تیسری بار فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے خوشی میں میسی نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق میسی نے سونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے، جو وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ٹیم اسٹاف کو تحفے میں دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سونے کے 35 آئی فونز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ میسی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تحفے میں دیے جانے والے سونے کے آئی فونز پر ہر کھلاڑی کا نام، جرسی نمبر اور ارجنٹائن کا لوگ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے