صفحہ اول / آرکائیو / ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرایک بارپھر عدل وانصاف کاقتل ہواہے، وزیراعظم محمدشہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرایک بارپھر عدل وانصاف کاقتل ہواہے، وزیراعظم محمدشہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ذولفقار علی بھٹو کی برسی پرایک بارپھر عدل اورانصاف کاقتل ہواہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ذولفقار علی بھٹو کے قتل پر صدارتی ریفرنس پرعمل ہونا چاہئیے اورفل کورٹ کو بیٹھ کریہ فیصلہ کرنا چاہئیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ شہیدبھٹو کے حوالہ سے پوری دنیا کو علم ہے کہ یہ ایک عدالتی قتل تھا، فیصلہ کرنے والوں میں ایک جج نے بعد میں اپنی یادداشتوں میں بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ذولفقارعلی بھٹو آئین کے بانیوں میں سے تھے اور یہ بذات خود ملک کی تاریخی خدمت تھی جس کو یاد رکھا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ کیسا تاریخ کاجبرہے کہ آج 4 اپریل ہے اورشہید بھٹو کاجوڈیشل مرڈر اسی تاریخ کوہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج ہی الیکشن کے حوالہ سے ایک بارپھر 4 اپریل کو عدل وانصاف کا قتل ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے