صفحہ اول / آرکائیو / پی آئی اے کا حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان ،آپریشن 21 مئی سے 2 اگست تک ہوگا

پی آئی اے کا حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان ،آپریشن 21 مئی سے 2 اگست تک ہوگا

اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا ہے جو 21 مئی سے 2 اگست تک جاری رہے گا جس میں 38ہزارسے زائد عازمین کو لے جایا جائے گا۔سعودی ایئر لائنز کے ذریعے تقریباً 44,000 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

پی آئی اے سے 38 ہزار عازمین سفر کریں گےاور باقی پاکستان میں کام کرنے والی دو نجی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کریں گے۔ ہفتہ کو نیشنل فلیگ کیئریئر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنے حج فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔اس نے مزید اعلان کیا کہ نجی حج پر جانے والے عازمین کا کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک مقرر کیا جا سکتا ہے۔

یہ کرایہ پاکستان کے جنوبی علاقے جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد شامل ہیں کے زائرین پر لاگو ہوگا جبکہ ملک کے شمالی علاقے جن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے عازمین کا کرایہ 910 ڈالر سے لے کر 1200 ڈالر تک ہو نے کا امکان ہے تاہم حتمی کرایہ طے کرنے اور اس کی منظوری کا فیصلہ سرکاری حج سکیم کے تحت وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے