صفحہ اول / آرکائیو / امریکہ میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

امریکہ میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

امریکہ نے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے رواں ہفتے اعلان کیا کہ سرکاری اداروں کے پاس 30 دن ہیں کہ وہ سرکاری ڈیوائسز اور الیکٹرونک آلات سے ٹک ٹاک ایپلی کیشن ڈیلیٹ کردیں۔

دوسری جانب امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے صدر جو بائیڈن کو چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے اختیارات دینے کا بل منظور کر لیا۔

صدر بائیڈن کو حاصل ہونے والے اختیارات کے تحت وہ ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا سکیں گے۔ امریکی قانون سازوں نے 16 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے ٹک ٹاک پر پابندی کے صدارتی اختیار کا بل منظور کیا ہے۔

ٹِک ٹاک اپلیکیشن کی ڈاؤن لوڈنگ سے چینی حکومت کو اس شخص کی ذاتی معلومات تک رسائی ہوجاتی ہے، ٹک ٹاک ایک طرح کا جاسوسی غبارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے