کراچی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کی کیپ دی۔
لاہورقلندرز سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق حارث رئوف آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل تھے۔حارث رئوف کو سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی مبارکباد دی اور گلے لگایا۔