بنوں ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) بنوں شہر سے 12 کلو میٹر دور بنوں میران شاہ روڈ پر واقع بکا خیل منڈی کے میں گیٹ کے پاس موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص خون محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بکا خیل منڈی کے میں گیٹ کے سامنے بنوں میران شاہ پر کھڑا کیا تھا۔
بارودی مواد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹنے سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے جوان اور سیکورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر ٹکڑوں میں تقسیم ہوا۔