بالی وڈ کے نامور اداکار ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
یہ دعوی سوشل میڈیا کے ایک نیوز سائٹ کی طرفب سے سامنے آیا ہے، جبکہ ہریتک روشن اور صبا آزاد کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ہرتک روشن اور صبا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، اور دونوں نے اپنے رشتے کے بارے میں کبھی کھل کر اظہار نہیں کیا۔
اس سے قبل یہ افواہیں بھی تھی کہ دونوں نے ایک گھر میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لیکن ہرتک روشن نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا تھا۔