صفحہ اول / آرکائیو / سبی میں دھماکہ، بلوچستان کانسٹبلری کے 9 اہلکار شہید، 7 افراد زخمی

سبی میں دھماکہ، بلوچستان کانسٹبلری کے 9 اہلکار شہید، 7 افراد زخمی

سبی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق شر پسندوں نے کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق 5 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال میں دوران علاج مزید 5 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

سبی پولیس کا کہنا ہے کی دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا ، دھماکے کی جگہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے