صفحہ اول / آرکائیو / عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس (ر) ثاقب نثار

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس (ر) ثاقب نثار

اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق اور آمین قرار نہیں دیا تھا۔

سنئیر صحافی عادل شاہزیب کے ایک سوال پر ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کون ہے جو مجھ پر دباو ڈالتا؟ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے اس بارے میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ کوئی رابطہ نہیں، یہ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے لئے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں عمران خان کیلئے لابنگ کروں گا۔؟

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ دو روز سے میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا، خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم میرا واٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی، اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی، کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، میں نے غلط فیصلے کئے ہوں گے لیکن ملک کی بقا کے لئے جو فیصلے کئے ان پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟

ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا، میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1997 سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے