صفحہ اول / آرکائیو / بنوں، سپورٹس میلہ فائرنگ واقعہ پر میرے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ملک لیاقت علی

بنوں، سپورٹس میلہ فائرنگ واقعہ پر میرے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ملک لیاقت علی

بنوں( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور آل سیاسی پارٹی اتحاد کے وائس چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر نے ان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

انہوں نے پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس بنوں کے باہر اپنے حامیوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ہر جگہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اور گذشتہ دنوں سیاسی مخالفین نے پرامن کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدنظمی پیدا کرکے سیاسی انتقام لینے کی مذموم کوشش کی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ان مخالفین کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ایسی شکست سے دو چار کریں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہ ڈرنے والے ہے اور نہ ہی جھکیں گے ہم ہر محاذ پر سیاسی مخالفین کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا ہم من و عن تسلیم کریں گے۔

مخالف فریق کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے آئندہ پیشی کیلئے 9 تاریخ مقرر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے