رنبیر کپور جو اس وقت اپنی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں جب راہا بڑی ہو تو وہ عالیہ کی طرح خوبصورت نظر آئے لیکن مزاج میں اس کی جیسی نہ ہو بلکہ وہ میری شخصیت کو فالو کرے کیونکہ میں گھر پر ‘دو عالیہ’ نہیں سنبھال سکتا۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو سنبھالنا ان کے لیے ‘مشکل کام’ ہوگا کیونکہ وہ بہت زیادہ بولتی ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ راہا میری طرح خاموش مزاج ہو تاکہ ہم دونوں ملکر عالیہ کو سنبھال سکیں۔