صفحہ اول / آرکائیو / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں کو سال رواں پڑھنے کے لیے 10 عظیم کتابیں تجویز کردیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں کو سال رواں پڑھنے کے لیے 10 عظیم کتابیں تجویز کردیں

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں کو سال رواں پڑھنے کے لیے 10 عظیم کتابیں تجویز کردیں۔ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے شہریوں کو ہر سال ایسی کتابیں پڑھنے کی سفارش کرتے ہیں جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔ صدر مملکت نے ایک وڈیو پیغام میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کتاب پڑھنے کو فروغ دیں اور بنی نوع انسان سے محبت کا پیغام عام کریں۔

صدر مملکت نے شہریوں کو پڑھنے کے لئے جن کتابوں کی ترغیب دی ہے ان 10 کتابوں میں ”دی اینڈ آف ہسٹری اینڈ لاسٹ مین“ از فرانسس فوکویاما، ”دی کلیش آف سیویلائزیشنز اینڈ دی میکنگ آف ورلڈ آرڈر“ از سیموئل پی ہنٹنگٹن، ” جرنی ان ٹو یورپ: امیگریشن اینڈ آئیڈنٹٹی“ از اکبر احمد، ”دی اسلامک الائنمنٹ: دی ماڈرن سٹرگل بی ٹوین فیتھ اینڈ ریزن“ از کرسٹوفر ڈی بیلیگ، سموئیل موئن کی لکھی گئی کتاب ”ہیومن: ہائودی یوناٹیڈ سٹیٹس اینڈڈ پیس اینڈ ری انونٹڈ وار“ ارشد سمیع خان کی تحریر کردہ کتاب ” تھری پریذیڈنٹس اینڈ این ایڈی: پاور اینڈ پالیٹیکس“ بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جو دیگر کتب شہریوں کو پڑھنے کے لئے تجویز کی ہیں ان میں ایڈم گرانٹ کی لکھی ہوئی کتاب ” تھنک اگین“ انیل اننت سوامی کی تحریر کردہ ” تھرو دی ٹو ڈورز ایٹ ونس کے علاوہ رومی کی ” دی السٹریٹڈ رومی: اے ٹریژری آف وزڈم فرام دی پوائنٹ آف دی سول“ اور ”سخنِ افتخار“ از افتخار عارف شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے