صفحہ اول / آرکائیو / جامعہ پشاور میں سکیورٹی سپر وائزرکے قتل کیس میں ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا)کے انکشافات

جامعہ پشاور میں سکیورٹی سپر وائزرکے قتل کیس میں ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا)کے انکشافات

پشاور( ہارون رشید) جامعہ پشاور میں دوہفتے قبل سکیورٹی سپر وائزرثقلین بنگش کے قتل کیس میں ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا)کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پیوٹاکی جانب سے نگران وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کوبھیجے گئے ایک خط میں کہاگیاہے کہ واقعہ سے چند روز پہلے بھی ملزم کا پستول فائر ہوا تھا ملزم کا پستول شعبہ امتحانات میں فائر ہوا، تو عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا گیا؟

خط میں مزید کہاگیاہے کہ وقوعہ کے دن سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے تھے، ایف آئی آر درج کرتے وقت یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس ملزم کے کوائف تک موجود نہیں تھے،

خط میں گورنر، نگران وزیر اور نگران وزیر اعلی سے وائس چانسلر اور ایکٹنگ رجسٹرار ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے