صفحہ اول / آرکائیو / الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اوربرکتیں ایک بارپھرہمیں ملی ہیں،ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں،وزیراعظم شہبازشریف

الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اوربرکتیں ایک بارپھرہمیں ملی ہیں،ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں،ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے۔

وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو معاشی مشکلات ، غربت اور مہنگائی سے نجات عطا فرمائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی ، دہشت گردی سے نجات کی خصوصی دعا کریں،اجتماعی مغفرت ، انسانیت کی بہتری اور آفات سے بچائو کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے،اللہ تعالی اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش،انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے