صفحہ اول / کھیل کھلاڑی (page 4)

کھیل کھلاڑی

ثانیہ مرزا نے فروری میں ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی

دوبئی – بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فروری میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کردی۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بتا دیا ۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی ، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی عورت ہوں۔ ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ انجری میرا کیریئر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ ثانیہ مرز نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ڈبلزٹائٹل جیتے ہیں۔ ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی ڈبلز کے مقابلوں میں وہ میڈلز اور کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں، انہوں نے 2010 میں دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سنگلز میں چاندی جبکہ ڈبلز میں کانسی کا میڈل جیتا تھا، ایشین گیمز میں انہوں نے مجموعی طورپر سات میڈلز حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب

کراچی – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سرفراز احمد کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گئے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز برابری پر ختم۔ پانچواں روز: نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے جب میچ کا آغاز کیا تو صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے، میچ شروع ہونے کے بعد امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی سکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہو گئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ادھر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنی وکٹ بچائے رکھی تاہم دوسری جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، شکیل سعود 32، آغاز سلمان 30 جبکہ حسن علی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ اس وقت ہوا جب سرفراز احمد بھی بریس ویل کی گیند کا شکار ہو گئے، سرفراز احمد نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد نسیم شاہ اور ابرار احمد وکٹ پر موجود رہے، 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد خراب روشنی کے باعث میچ 3 اوورز قبل ہی ختم کردیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ چوتھا …

مزید پڑھیں

آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے کپتان بابراعظم بھی نامزد

دبئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیر آف دی منتھ (دسمبر 2022) کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلئیر آف دی منتھ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل ہیں۔ بابراعظم کی کارکردگی: سال 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بابراعظم نے دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کے دوران 65.37 پر 523 رنز بنائے۔ اس سے قبل بھی بابراعظم دو بار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ ویمنز پلئیر آف دی منتھ کے لیے آئی سی سی نے سوزی بیٹس، چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 9 وکٹوں پر 407 رنز بنالیے

کراچی – سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے۔ تیسرا روز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا روز: قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری …

مزید پڑھیں

پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے بعد بحال

کراچی – پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر Tesla US24 لکھ دیا تھا۔ ہیکرز نے چینل پر موجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دیں، اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا۔ پی سی بی کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرکے چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر دیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی یوٹیوب چینل کے 44 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

مزید پڑھیں

نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لاہور – نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جبکہ نسیم اختر، عدیل اے جبار اور عبدالستار نے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں بابر مسیح کو نسیم اختر کے ہاتھوں چار صفر سے شکست ہوگئی۔ عبدالستار نے نمبر 4 سیڈ حارث طاہر کو چار صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی جبکہ ایک اور میچ میں عدیل اے جبار نے ذوالفقار قادر کو چار ایک کے فریم سکور سے ہرایا۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کراچی – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے سبب ڈرا ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی، جبکہ کیویز 15 اوورز میں کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ہدف سے دور رہے اور محض 85 رنز بناسکی جبکہ خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ قبل ازیں قومی ٹیم نے ابتداء میں دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6، محمد وسیم جونیئر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 جبکہ میر حمزہ 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی وی کو فیفا کپ کے نشریاتی حقوق نہ ملنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد – سرکاری ٹی وی کے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے میں ناکامی کے معاملے پر وزارت اطلاعات و نشریات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی ڈائریکٹر پی ٹی وی نعمان نیاز کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ ڈی جی وزارت اطلاعات امبرین جان کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، وزارت اطلاعات نے کمیٹی کو 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں