ہمبنٹوٹا – پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں 2 صفر سے برتری حاصل کرلی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلاگیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، اوپنر بلے باز امام الحق نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 301رنز کا ایک گیند قبل نسیم شاہ کی شاندار بلے بازی کے باعث حاصل کیا، نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ فخر زمان نے 30 ، افتخار احمد نے 17اور سلمان علی آغا نے 14رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 48رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپننگ پارٹنر ابراہیم زاردان نے 80 رنز بنائے، محمد نبی 29، راشد خان 2، شاہد اللہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی 15 اور عبدالرحمن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ قبل ازیں ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم …
مزید پڑھیں’’شیکھر دھون کی ڈریم ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں‘‘
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ جیتنے کی دعویدار پاکستانی ٹیم کے پلئیر کو شیکھر دھون نے اپنی ڈریم ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے ڈریم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر کسی تعجب پاکستانی پلئیر کو شامل نہیں کیا جبکہ اپنے ملک کے ہی پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دیدی۔ دھون کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کیلئے جس ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا گیا اس میں بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، آسڑیلوی پیسر مچل اسٹارک، افغان لیگ اسپنر راشد خان اور جنوبی افریقہ کے رباڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک کی ٹیم شمولیت کی وجہ سے بالنگ میں شاہین کا انتخاب نہیں کروں گا بلکہ انکی اضافی رفتار اور اچھال کے باعث جنوبی افریقہ کے رباڈا کو اسکواڈ میں شامل کروں گا۔ قبل ازیں بھارت کے سابق کرکٹر ویندر سہواگ، سارو گنگولی اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کو سیمی فائنلسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں شامل کیا تھا۔
مزید پڑھیںویمنز پریکٹس میچ، پی سی بی گرینز نے وائٹس کو شکست دیدی
کراچی – جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے جاری خواتین کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو84 رنز سے ہرادیا۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے اوول گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69، سدرہ امین نے نو چوکوں کی مدد سے60 اور شوال ذوالفقار نے59 رنز اسکور کیے، پی سی بی وائٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا ، سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی سی بی وائٹس 41.4 اوورز میں200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عالیہ ریاض نے 72 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سدرہ نواز نے49 رنز بنائے۔ پی سی بی گرینز کی سپنر نشرہ سندھو نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیںپاکستانی ٹیم فارم میں ہے، کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، ذکااشرف
ہمبنوٹا – پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم فارم میں ہے اور وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ہمبنوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے پاس باصلاحیت ٹیم ہے، جس کا ہر رکن اپنے کردار میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں ۔ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔پاکستان اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں۔جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں۔ آپ لوگوں میں کوئی کمی نہیں ہے سب میں صلاحتیں ہیں۔ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ 2 مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے ۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔ نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا۔ یقین ہے کہ آپ اس عزم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی …
مزید پڑھیںوہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، مینٹوز سمیت ساتھی کرکٹرز اور ہر شخص کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ ٹی20 فارمیٹ میں فرنچائز ٹیموں کیلئے دستیاب ہوں گے۔ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق کرکٹر نے اپنا آخری ٹیسٹ اکتوبر میں دبئی میں 2018 میں کھیلا تھا۔ زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں 3 نومبر 2020 کو انہوں نے آخری بار ون ڈے میچ میں شرکت کی جبکہ بائیں ہاتھ کے پیسر کا 20 دسمبر 2020 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ آخری ٹی 20 ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیںبابراعظم نہیں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ٹیم میں آیا، عثمان قادر
لاہور – قومی کرکٹر اور لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کے ساتھ دوستی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ مقامی نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر نےا س بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں ان کی شمولیت کو اقربا پروری یا فیورٹ ازم کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے۔ عثمان قادر نے ان تبصروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں انہیں بابراعظم کے ساتھ ان کی دوستی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر شامل کیا گیا۔ نوجوان لیگ اسپنر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بابر اعظم کے پاس جاکر نہیں پوچھا کہ وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہ طور کپتان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان کے کاندھوں پر بڑی بھاری ذمے داری ہے۔ پوری قوم کی نظریں ان پر ہیں۔ تمام فیصلے انہی نے کرنے ہوتے ہیں جو بذات خود بہت مشکل کام ہے۔ عثما قادر نے کہا کہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ قومی ٹیم میں میری شمولیت کی وجہ بابراعظم کے ساتھ دوستی ہے، یہ بات قطعی طور پر درست نہیں ہے۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ بابراعظم مجھے ٹیم میں نہیں لے کر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں مصباح الحق سلیکٹر تھے اور انہوں نے مجھے ٹیم میں منتخب کیا تھا۔ سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب کوئی کھلاڑی پہلی بار کپتان بنتا ہے تو اس کے …
مزید پڑھیںسائمن ڈول نے بابراعظم کے بعد ویرات کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی نصف سینچری کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے نصف سنچری تک پہنچنے کیلئے اپنی اننگز کو سست کردیا جس نے انکی ٹیم کو نقصان پہنچایا، انہوں نے 42 سے 50 رنز بنانے کیلئے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔ کمنٹری کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا کہ کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ تابڑ توڑ بلےبازی کررہے تھے لیکن نصف سینچری کے سگ میل کی وجہ سے وہ سست بیٹنگ کرنے لگے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی20 فارمیٹ میں اب ان چیزوں کی گنجائش ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا جو مخالف ٹیم نے سنسنی خیز انداز میں میچ کی آخری بال پر حاصل کیا، اس میچ میں مجموعی طور پر 27 چھکے لگے۔ ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے 19 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ قبل ازیں سائمن ڈول نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر بھی تنقید کی تھی، انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کہ بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟۔ میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ …
مزید پڑھیںسعودی النصر کلب میں رونالڈو کی شرکت سے فرق پڑے گا, بارسلونا کوچ
ریاض – ہسپانوی کلب بارسلونا کے کوچ زاوی ہرنینڈز نے کہا ہے سعودی النصر کلب کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنے کلب کے نئے لوگو سے فرق پیدا کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی کلب بارسلونا کے کوچ زاوی ہرنینڈز نے کہا ہے کہ انہیں دوبارہ سعودی عرب آنے پر فخر ہے، سعودی النصر کلب کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنے کلب کے نئے لوگو سے فرق پیدا کریں گے اور وہ مسابقتی میچ کھیلیں گے۔ بارسلونا-ریئل بیٹس میچ کیلئے پریس کانفرنس میں زاوی نے بتایا کہ رئیل بیٹس ایک ایسا کلب ہے جو گیند کا مالک ہونا بہت پسند کرتا ہے اور Pellegrini ایک حملہ آور کوچ ہے، ہم ان سے زیادہ اس پر اپنی گرفت جمانے کی کوشش کریں گے۔ زاوی کا مزید کہنا تھا کہ اس نئی شکل میں ہم نے ابھی تک ہسپانوی سپر کپ حاصل نہیں کیا ہے اور ہم اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ زاوی نے اپنے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سعودی عرب میں آنا ایک اعزاز کی بات ہے، اس بار ہم فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔ خیال رہے کہ پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے ڈھائی سال کے لیے معاہدہ کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیںپاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آگیا
کراچی – نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئتر پر پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے، جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پانچویں، بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے، جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی کی میگا ایونٹ کیلئے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہوگا۔جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیںنسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی – پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل میں کیویز کے خلاف پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔ نوجوان پاکستانی بولر کیریئر کے ابتدائی چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، 19 سالہ نسیم شاہ نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پانچ کیویز کو پویلین بھیجنے کے بعد حاصل کیا۔ نسیم شاہ نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور بھی شامل ہیں جنہوں نے چار ون ڈے میچز میں 14، 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میچز میں 12 شکار کیے تھے۔
مزید پڑھیں