صفحہ اول / کھیل کھلاڑی (page 2)

کھیل کھلاڑی

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ملتوی

کولمبو – پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیاکپ کا میچ بارش کے باعث آج ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کل ڈھائی بجے کھیلا جائے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے آج ختم ہوا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں، کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ گزشتہ میچوں کے برعکس کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ دونوں بھارتی اوپنرز نے اعتماد اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا پاکستانی فاسٹ باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے اس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہُل آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 147 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا۔ کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 52 منٹ سے اوور کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے …

مزید پڑھیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کر دیا گیا

لاہور – صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے غیر معمولی اجلاس کو منسوخ کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف جمع کروائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمایت میں 47 اراکین شامل تھے۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے والے اراکین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا گیا، برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے چیف الیکشن کمشنر پی ایچ ایف کے مشورہ پر اجلاس کو منسوخ کیا۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: بولرز کے بعد بیٹرز کی بھی شاندار کارکردگی، پاکستان کی بنگلادیش کو شکست

لاہور – ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی تھی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاسٹ بولر حارث روف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نیایک، ایک وکٹ لی۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولنگ آل رانڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لی۔ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل تھے،سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ آغاز سے ہی بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔ میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر …

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیدی

لاہور – ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کا ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جبکہ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ چھٹے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان نے 2، مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم

ایشیا کپ میں بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف تھا تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا اور پاکستان اپنی اننگز شروع ہی نہیں کرسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیکر میچ کو ڈرا کردیا گیا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان گروپ اے سے سپر فور راؤنڈ میں پہنچ گیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستانی پیسرز نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے بھارت کا ٹاپ آرڈر اڑا کر رکھ دیا۔ بھارت کی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ 66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ بھارتی اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4، شیرس ایر 14 اور شبمن گِل محض 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے آغاز میں پاکستانی بولرز بھارتی بلے بازوں پر حاوی رہے تاہم بعد میں آنے والے ایشان کشان اور ہارڈیک پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 204 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایشان کشان 81 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈیک پانڈیا 239 کے مجموعی …

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

پالی کیلے – پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے کپتان بابر اعظم ،شاداب خان فخر زمان امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔ سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز: پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی تامین قومی ریکارڈ بنانے کیلئے پر عزم

اسلام آباد – پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ تامین خان نے ایشین گیمز میں اچھی پرفارمنس کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں ان کا پہلا ہدف پاکستان کا نیشنل ریکارڈ بنانا ہے،ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگزو میں ہوں گے جس میں تامین خان 100 میٹر اور 200 میٹر دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تامین کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں ایونٹس کا ریکارڈ بڑے مارجن سے بہتر کرنے کے لیے کافی محنت کر رہی ہیں، پاکستان کے قومی ریکارڈز میں 100میٹر کا ریکارڈ 11.81 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ نسیم حمید اور صدیق صدیقی کے پاس ہے۔ تامین خان نے گزشتہ سال ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں 11.86سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا،خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ تامین خان نے کہا کہ ایشین گیمز بڑا ایونٹ ہے اور کافی مشکل مقابلے ہوں گے، کوشش ہوگی کہ میں سیمی فائنل اور فائنل کے لیے کوالیفائی کروں،انہوں نے کہا کہ پچھلی ایشین چیمپئن شپ میں فائنلسٹ کی ٹائمنگ 11.2سے 11.6رہی تھی، ان کی کوشش ہوگی کہ اس ٹائمنگ کو حاصل کریں۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلیے قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے پہلے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

کولمبو – پاکستان نے آخری ون ڈے میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مجیب الرحمان 64، شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3، محمد نواز، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ امام الحق کو تین میچز میں دو نصف سنچریوں کی مدد 165 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کولمبو میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے۔ سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آخری میچ کیلئے …

مزید پڑھیں

ایشیا کپ سیکورٹی: وفاقی کابینہ نے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد – وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ ایشیاء کپ کے لئے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔ واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں