لاہور – پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔ واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے ، اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھ سرباز علی کی سمٹ کو قانونی تسلیم کرلیا گیا تھا لیکن دونوں ماونٹینیئرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حقیقی سمٹ تک جائیں گے۔ پاکستان کے ساجد سدپارہ نے گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر کیا تھا۔ واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا ، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیںپاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی-3,102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان ICC رینکنگ میں نمبر 1 ODI ٹیم کے طور پر موجود ہے۔قومی ٹیم نے 27 میچ کھیلے ہیں اور ان کی ریٹنگ 115 ہے۔ فی الحال پاکستان اور بھارت دونوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 115 پوائنٹس کی ریٹنگ ہے تاہم پاکستان اعشاریہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آگے ہے۔آسٹریلیا جو پہلے نمبر 1 پر تھا، اب جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد 3,166 پوائنٹس اور 113 ریٹنگ کے ساتھ نمبر 3 پر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر سے تین میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے جہاں انہیں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب پاکستان اب براہ راست ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ ان کا مہم کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیںبھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ جیت لیا
کولمبو – ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں غلط ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے لنکن بیٹرز کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیتے ہوئے محض 50 کے مجموعی سکور پر تمام لنکن بیٹرز کو چلتا کر دیا۔ سری لنکن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا، لنکن ٹیم کے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوشن ہیمانتھا 13 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لے کر سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، محمد سراج نے 23 رنز دے کر 6 شکار کیے، ہاردیک پانڈیا نے 3 جبکہ بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی بیٹنگ لائنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر پاؤں نہ جما سکا، سری لنکا کی جانب سے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ جوابی اننگز میں بھارت کی جانب سے ایشان کشن اور شبمن گل بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے، دونوں بیٹرز نے بغیر وکٹ گنوائے …
مزید پڑھیںچوتھا ون ڈے، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کو 164 رنز سے شکست
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 164 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان دونوں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشمتل ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جبکہ جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے، ہینرک کلاسن نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی تیز ترین اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑا سکور کرنے میں مدد فراہم کی، ان کی اننگ میں 13 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز میں ڈیوڈ ملر ناقابل شکست 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن نے 62 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکس اسٹوئنس، مائیکل نیسر اور ناتھن ایلس نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ 417 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے 164 رنز کے بڑے مارجن سے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیکس کیری 99 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹم ڈیوڈ نے 35 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر کوئی بیٹر بڑی اننگ نہ کھیل سکا۔ لنگی نگیڈی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین …
مزید پڑھیںپاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کولمبو – سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2023ء کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہو گا۔ ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے آخری بال پر حاصل کر لیا، سری لنکا کی جانب سے کسل مینڈس 91، سدیرا سماراوکراما 48 جبکہ چیرتھ اسالنکا 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے زمان خان، محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔ قبل ازیں کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ سے قبل بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45،45 اوورز تک محدود کیا گیا بعدازاں میچ کے دوران 28 ویں اوور میں دوبارہ بارش کے باعث مزید 3 اوورز کم کر کے میچ کو 42،42 اوورز کا کر دیا گیا۔ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ …
مزید پڑھیںویلٹا اسپانیا ریس: سلووینیا کے سائیکلسٹ پریموز روگلک نے 17واں مرحلہ جیت لیا
میڈرڈ – سلووینیا کے 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17 واں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ دوسری سٹیج فتح ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے، ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا سترہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ جو 124.4کلو میٹر پر محیط تھا، 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سلووینیا کے 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے 17ویں راؤنڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 15 منٹ اور 56سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈنمارک کے 26 سالہ سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری ،امریکی سائیکلسٹ سیپ کس نے تیسری ،سپین کے میزبان سائیکلسٹ میکل لینڈانے چوتھی جبکہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
مزید پڑھیںایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
کولمبو – ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی پلیئنگ الیون میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلینگ الیون شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی، افتخار احمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیںبھارت سری لنکا کو41 رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کولمبو – ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔ 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گِل 19 ، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیںبابراعظم نے تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز پالیا
دبئی – قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا۔ واضح رہے کہ بابراعظم کو یہ اعزاز تیسری بار ملا ہے۔ بابراعظم جو کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی عالمی نمبر ون پوزیشن پر ہیں، کو غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے دوران نیپال کے خلاف میچ میں 151 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو تین صفر سے کامیابی حاصل ہوئی تھی، جس پر انہیں ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا تھا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ اگست کا مہینہ میری ٹیم اور میرے لیے غیر معمولی رہا کیوں کہ ہم نے کچھ شاندار پرفارمنس دی ہیں جب کہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔
مزید پڑھیںایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔ بھارت کی اننگز: آج کولمبو میں ریزرو ڈے میں بارش رکنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہوا اور بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ بھارتی بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں جس کے باعث بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹ پر 356 رنز بنا لیے۔ ویرات کوہلی نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہول بھی 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان تیسری وکٹ پر 233 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ …
مزید پڑھیں