صفحہ اول / Tag Archives: الیکشن کمیشن آف پاکستان

Tag Archives: الیکشن کمیشن آف پاکستان

سپریم کورٹ کا 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنانیکا حکم

اسلام اباد – سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی سے فیصلے نہیں ہورہے تو وہ گھر چلا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تمام ضروریات پوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، انتخابات کا معاملہ تمام فریقین کی رضامندی سے حل ہو چکا ہے، عوام کو منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، امید کرتے ہیں ہر ادارہ پختگی اور سمجھ کے ساتھ چلے گا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا غیر آئینی طور پر اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، حیران کن طور پر صدر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں تھا لیکن انہوں نے کی جبکہ صدر کے پاس تاریخ دینے کا جو اختیار تھا وہ استعمال نہیں کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا اگر میڈیا نے انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات پیدا …

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے انتخابی امور کی بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد – سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنروں نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی، الیکشن کمیشن نے سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی تمام امور کی بروقت اور تسلی بخش تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ سیکرٹری عمر حمید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انچارج اور صوبائی الیکشن کمشنر انتخابات کے لیے فوری انتظامات کریں، ضروری الیکشن میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کو حلقہ بندی کے لئے نقشہ جات و دیگر ڈیٹا حاصل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے میٹریل بروقت موصول ہو گیاہے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی لاء، صوبائی الیکشن کمشنروں سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

ویمنز پریکٹس میچ، پی سی بی گرینز نے وائٹس کو شکست دیدی

کراچی – جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے جاری خواتین کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو84 رنز سے ہرادیا۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے اوول گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69، سدرہ امین نے نو چوکوں کی مدد سے60 اور شوال ذوالفقار نے59 رنز اسکور کیے، پی سی بی وائٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا ، سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی سی بی وائٹس 41.4 اوورز میں200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عالیہ ریاض نے 72 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سدرہ نواز نے49 رنز بنائے۔ پی سی بی گرینز کی سپنر نشرہ سندھو نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے انتخابات کا اعلان کرے، سراج الحق

لاہور – امیر جماعت اسلامی نے کہا الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی اور فوری انتخابات کا اعلان کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکومت نے مدت پوری کرلی، آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن ہونا چاہئیں، آرٹیکل 224کی کچھ دفعات کا سہارا لیکر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے الیکشن کو ملتوی یا موخر کرنے کی سازش کی، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور فوری ا نتخابات کااعلان کرے، نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے۔ انہوں نے کہا ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 78فیصد اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت 72فیصد بڑھ گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر چیزیں مہنگی کر دیں، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔

مزید پڑھیں

شفاف انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی، شفاف انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ متفقہ ہے جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت کیا گیا ہے، نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی، آبادی بڑھنے کی وجہ سے حلقوں کی اضلاع کی سطح پر تبدیلی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ساتویں مردم شماری کے بعد 20 ہزار 85 نئے سینس بلاک بڑھے اور کچھ میں تبدیلیاں ہوئیں، مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کو شامل کرنا ضروری ہے، ووٹر لسٹ میں حقیقی نمائندگی الیکشن کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے، شفاف انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا اور کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں، تازہ انتخابی فہرستوں کے بغیر پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندگی ممکن نہ ہوگی، انتخابات سے پہلے غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ اور تازی حلقہ بندیاں لازمی ہیں، حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں صحیح اور بامعنی نمائندگی پارلیمانی جمہوریت کے لیے ناگزیر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور ووٹرز کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

آئین کے مطابق 90 دن سے الیکشن آگے بڑھے تو مخالفت کریں گے، سراج الحق

لاہور – جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 دن سے آگے بڑھائے گئے اور اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سابق اتحادی حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن میں تاخیر کا بندوبست کیا اور رخصتی سے چند روز قبل مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل خانہ شماری کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں قومی انتخابات کو مقررہ آئینی مدت سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے نام پر آئین کی من مانی تشریح نہ کرے اور نوے روز میں انتخابات کرائے جائیں۔ سراج الحق نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 میں واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے نوے روز کے اندر الیکشن کروائے جائیں، آئین کے اس آرٹیکل کی پاسداری ہونی چاہیے، آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا بنیادی کام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون ہے، ملک کا بنیادی مسئلہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے لیے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ حلقہ بندیاں 14دسمبر کو مکمل ہوں گی۔ قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً 2 گھنٹے جاری رہی۔ اس ملاقات کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور حلقہ بندیوں کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

300 کروڑ کے ساتھ ’جوان‘ شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی – بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز قریب آرہی ہے اور مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ جولائی میں فلم کے مختصر ٹیزر کی ریلیز کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی بڑے بجٹ کے ساتھ فلمی شائقین کو سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کیلئے پرعزم تھے اسی لئے بجٹ کو محدود نہیں کیا گیا۔ اداکار کو علم تھا کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی اور وہ نئی فلم کو ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے تھے۔ فلم میں دھماکے دار ایکشن مناظر کی شوٹنگ کیلئے گرین اسکرین کے بجائے بڑے سیٹس بنائے گئے تاکہ شائقین کو حقیقی مناظر دیکھنے کو ملیں۔ ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت نے 12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام مانگ لیا

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط لکھ دیا، آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔

مزید پڑھیں