شی آن – چین کے شمال مغربی صوبیشانشی کی یان چھوان کانٹی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یان آن ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق دھماکا پیر کی رات 8 بجکر 26 منٹ پر یان آن شہر میں یان چھوان کانٹی کے ہیجیایا گاں میں شن تائی کوئلے کی کان میں اس وقت ہوا جب 90 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے۔اکیاسی کان کن زمین پر واپس آنے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان میں سے دو ہنگامی علاج کے بعد شدید زخموں کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ بیورو نے کہا کہ منگل کی صبح تک باقی پھنسے ہوئے9 کارکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ مزید 11 کان کنوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے فورا بعد مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ ورکرز، فائر فائٹرز، کان ریسکیورز اور پولیس افسران امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیںبھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شخص شہید اور تین خواتین زخمی
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورشی کی گئی ہے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلم کھلا جارحیت موجودہ سیزفائر معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیںبھارتی فوجیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئیں
لداخ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔ حادثہ لداخ میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسلنے کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 جے سی او اور 7 اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں کی گاڑی لداخ میں لیہہ سے تقریبا150 کلو میٹر دور کیاری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ بھارتی حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں،حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے9کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیںافغان طالبان نے تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کردیا
کابل – طالبان نے افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں اسلامی قوانین یا شریعت کے خلاف ہیں۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے افغان دارالحکومت کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں پابندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے کام کرنے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ (سیاسی جماعتیں) نہ تو قومی مفاد کو پورا کرتی ہیں اور نہ ہی قوم ان کی تعریف کرتی ہے۔ واضح رہے کہ دو برس قبل جب طالبان نے جنگ سے تباہ حال افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا، تب 70 سے زیادہ بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتیں وزارت انصاف میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ تھیں۔ بیرونی ممالک نے افغان خواتین کے ساتھ سلوک اور ملک چلانے میں دیگر نسلی اور سیاسی گروہوں کو شامل نہ کرنے پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیںسعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرگفتگو
ریاض – سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جدہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جب کہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں ہونے والے معاہدےکے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنےکا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور آئے۔ خیال رہےکہ ایرانی وزیرخارجہ نےگزشتہ روز ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےتعلقات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یاد رہےکہ 2016 میں مظاہرین کی جانب سے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر حملےکے نتیجے میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ رواں برس مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں 7 سال بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔
مزید پڑھیںملائیشیا میں مسافر بردار طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ؛ 10 افراد ہلاک
کوالالمپور – ملائیشیا میں کسی خرابی کے پیش نظر موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک نجی جیٹ طیارہ سڑک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 8 مسافر اور ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور جا رہا تھا۔ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران موٹر وے پر گرگیا۔ گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی۔ ایوی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین بوس ہونے سے قبل طیارے کو فضا میں بے ترتیبی سے اڑتے دیکھا اور پھر وہ عمودی حالت میں سڑک سے جا ٹکرایا۔
مزید پڑھیںامریکہ ایک نئے مہلک وائرس کی تیاری کر رہا ہے، روس کا دعوی
روس کی جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا ’وائرل میوٹیشنز‘ پر تحقیق کر کے ایک نئی وبا کی تیاری کر رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق، روس کی جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی افواج کے کمانڈر ایگور کریلوف نے "وائرل میوٹیشنز” پر امریکی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ایک نئی وبا کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ کریلوف نے روس کے حیاتیاتی تحقیق کے محکمے کا حوالہ دیتے ہوئے جس کے وہ خود انچارج ہیں، کہا کہ اس محکمے کے اہم اور ترجیحی شعبے وائرس اور ان کی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ انواع کو روکنے کے لیے ویکسین اور دوائیوں کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی حیاتیاتی پیداوار کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے میں یہ کہوں گا کہ امریکہ نے 2019 کی طرح وائرل میوٹیشن پر تحقیق کے ساتھ ایک نئی وبا کی تیاری شروع کر دی ہے۔ روسی کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنی "نام نہاد دفاعی حیاتیاتی ٹیکنالوجی کو جارحانہ مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا ہے اور اس کے علاوہ حیاتیاتی نوعیت کے نازک حالات پیدا کر کے وہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں عالمی مقاصد کے حصول اور انتظام کے لیے استعمال کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ کریلوف کے مطابق امریکی فوج کے متعدی امراض کا تحقیقی مرکز پینٹاگون کے حیاتیاتی جنگی پروگرام میں اہم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ ادارہ "فورٹ ڈیٹرک” میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی ترقی کے مرکز کی بنیاد …
مزید پڑھیںماسکو میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب اورایران کے دفاعی حکام کی ملاقات
ماسکو – سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ دفاعی حکام نے بدھ کے روز روس میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے اور دفاع اور سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع کے معاون طلال العتیبی نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف عزیز ناصر زادہ سے ملاقات کی۔ الریاض اورتہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ نئی پیش رفت ہے۔دونوں ممالک نے چین کی ثالثی میں سات سال کے انقطاع کے بعد مارچ میں دوطرفہ تعلقات استوار کیے تھے۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق العتیبی نے روس، چین اور پاکستان کے دفاعی حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران میں عہدے داروں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ ان کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ روس کی وزارتِ دفاع کے زیراہتمام بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس میں مختلف ممالک کے 26 وزرائے دفاع ، 16 نائب وزرائے دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیںطالبان نے وعدے توکیے مگر پورے نہیں کئے، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن – امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے، طالبان کو ان کے وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں ، اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کئے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔ یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیںاسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
غزہ – مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی تھی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی، زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئی تھیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر زخمی نوجوانوں کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کے نام سے ہوئی، اسرائیلی فوج نے تازہ ترین ہلاکتوں پر تبصرہ کرنے کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
مزید پڑھیں