نیویارک – اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سےہی پائیدارامن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اورغلطیوں سےسبق سیکھ کر عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا، دنیا کوروس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کویوکرینی گندم اورخوراک کی اشد ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کےحقوق کوبہترکرنےکی ضرورت ہے، افغان عوام کوعالمی امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکاررہےہیں۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ دنیا بھرمیں اب بھی ایک ارب20کروڑافراد غربت کی دلدل میں پھنسےہوئےہیں،ہمیں عالمی گرین فنڈ کے قیام کے لیےاقدامات تیز کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیرعوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرایئل تنازع کا حل دو ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیںامریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثے بھی منتقل
ایران نے اپنی حراست میں موجود 5 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی قیدیوں کی رہائی قطر کی ثالثی کے بعد ہوئی۔ قطر کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا کیا۔ معاہدے کے مطابق امریکا نے ایران کے 6 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بھی قطر کے ایک بینک میں منتقل کیا ہے جبکہ 5 ایرانی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جو قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان اس معاہدے کے لیے کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی شہریوں طیارے میں بیٹھنے کی اجازت اسی وقت ملی جب منجمد اثاثوں کی منتقلی مکمل ہوئی، جن کو پہلے مرحلے میں قطر لے جایا گیا ہے، جہاں سے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا۔ 5 میں سے 3 افراد کی شناخت سامنے آئی ہے جن میں سے ایک برطانوی نژاد امریکی شہری Morad Tahbaz ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس معاہدے سے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی یا نہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کو منتقل کی جانے والی رقم کو صرف ایسی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جن پر پابندیاں عائد نہیں۔ جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اس معاہدے پر ریپبلکن جماعت کے رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں خارجہ امور کمیٹی …
مزید پڑھیںفیڈرل پارلیمنٹ کے 3پاکستانی نژاد ارکان پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات
اوٹاوا – کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے 3پاکستانی نژاد ارکانِ فیڈرل پارلیمنٹ اقرا خالد، سمیر زبیری اور پال شیانگ کو پارلیمانی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اقرا خالد کونیشنل ریونیو، سمیر زبیری کو ڈائیورسٹی اور پال شیانگ کو امیگریشن کے شعبوں میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری متعلقہ وزارت اور پارلیمنٹ میں رابطہ کار کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور قانون سازی میں مدد کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے مذکورہ پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ سمیت 39نئی تقرریوں پر کہا ہے کہ یہ ٹیم شہریوں کی حقیقی ترقی کے لیے پارلیمنٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔
مزید پڑھیںسعودیہ اسرائیل کے تعلقات کی بحالی میں مسئلہ فلسطین رکاوٹ ہے، امریکا
واشنگٹن – امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے تک پہنچ گئے ہیں لیکن اس کی تکمیل میں فلسطین کا تنازع آڑے آ رہا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی پیچیدہ معاملات میں ڈیڈلاک ہے جس میں سب سے اہم فلسطین کے مسئلے کا حل نہ ہونا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی اور ایک دوسرے کو سفارتی سطح پر تسلیم کرلینے سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی آئے گی۔ یاد رہے کہ امریکا کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی اور تجارتی تعلقات پہلے ہی بحالی کرچکے ہیں۔ تاہم سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل اور یہودی بستیوں کی آبادکاری کو روکنے سے مشروط کیا تھا۔
مزید پڑھیںمودی کا بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت سے الیکشن جیتنے کابھونڈا منصوبہ بے نقاب
مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پرآگئی ، وزیر اعظم نریندرا مودی کا بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت سےالیکشن جیتنے کابھونڈا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، سولہ ستمبر کو بارہ مولہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور بارہ ستمبر کا اننت ناگ آپریشن ، دونوں جعلی نکلے۔ عالمی میڈیا نے ثابت کر دیا کہ دراصل مودی سرکار خود اپنے فوجی مروا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ہمیشہ کی طرح عوامی تنقید سے بچنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے بھی شروع کر دیئے ہیں ،اورپلوامہ جیسے ڈرامے کی تیاریاں بھی کی جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اڑی سیکٹر میں دہشت گردوں سے مقابلے میں بھارتی فوج ہلاک ہوئے،12 ستمبر کو بھی اننت ناگ میں ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر آئی تھی،حقیقت کھلی تو پتہ چلا کہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے،کچھ دن قبل راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔ عالمی میڈیا کی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیوزسے ثابت ہو رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے جس علاقے میں ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، وہاں صورتحال بلکل نارمل ہے۔جبکہ جھوٹے، جعلی مقابلے اورجھوٹی و من گھڑت خبریں چلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا ہے۔ مودی سرکار پھر پلوامہ ڈرامہ دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا سے شواہد مل رہے ہیں کہ مودی …
مزید پڑھیںامریکا کا روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن – امریکہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول مرکز نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین ک استعداد کو کمزور بنانے والے روسی امرا اور روسی صنعتی،مالیاتی اداروں اور ٹیکنولوجیک مصنوعات کے تاجروں کو پابندیوں کے طابع کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 100کے قریب پابندیاں لگائی جائیں گی جبکہ امریکی امور خارجہ نینے 70 سے زائد افراد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ۔یوکرین جنگ سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے علاوہ فوجی سازو سامان تیار کرتے ہوئے اس جنگ کو ہوا دینے والے روسی اداروں کو پابندیوں کے زمرے میں لیا گیا ہے۔۔
مزید پڑھیںچین افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا
کابل – چین طالبان حکومت کے دوران افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر ژاؤ شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی اسناد قبول کیں۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قیام کے بعد سے یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب چین میں افغان سفیر کی تعیناتی پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں چینی سفیر کی تعیناتی معمول کا اقدام ہے، سفیر کی تعیناتی کا مقصد چین،افغان بات چیت اور تعاون آگے بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیںکالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر بادشاہ خان افغانستان میں مارا گیا
کابل – افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست اور کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر مارا گیا، بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کمانڈر بادشاہ خان پاکستان فورسز کیخلاف کارروائیوں اور دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیںامریکا 5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کو 6 بلین ڈالر فنڈز منتقل کرے گا
واشنگٹن – جوبائیڈن انتظامیہ نے 5 امریکی قیدیوں کے بدلے 6 بلین ڈالر فنڈز ایران کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی، فنڈز جنوبی کوریا سے قطر منتقل کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ 5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکا میں زیر حراست 5 ایرانیوں کو بھی رہا کر رہی ہے۔ 6 بلین ڈالر کی منتقلی کے بعد ایران قیدیوں کو واپس امریکا بھیج دے گا، جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقوم کی منتقلی سے ایران کو صرف محدود فائدہ ملے گا کیونکہ فنڈز صرف انسانی مسائل کے حل کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیںامریکی صدر کا بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن – امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔ صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں