صفحہ اول / دنیا (page 3)

دنیا

جنوبی افریقا: پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 70 افراد ہلاک

جوہانسبرگ – جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے اب تک 70 افراد ہلاک اور50 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت اب تک 70 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال مینتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تام ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جنوبی افریقا کے مقامی میڈیا میں یہ خبر بھی رپورٹ کی جا رہی ہے کہ بری طرح جھلسنے کے باعث اکثر لاشوں کی شناخت مشکل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت، صدر نظر بند

افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظر بند کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور الیکشن کو معطل کردیا ہے۔ گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ عسکری قیادت نے کہا کہ وہ ملک کی تمام سکیورٹی اور دفاع فورسز کے نمائندے ہیں جب کہ گبون کے لوگوں کے نام پیغام ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اس حکومت کا خاتمہ کرکے امن کا دفاع کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ملک میں ہونے والے متنازع الیکشن میں علی بونگو کی تیسری مرتبہ کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ گبون کے الیکشن سینٹر کے مطابق علی بونگو نے الیکشن میں 64.27 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل البرٹ اوندو نے 30.77 فیصد ووٹ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کی اپوزیشن نے ملک میں ہونے والے الیکشن کو فراڈ قرار دیا تھا۔ ملک میں فوجی بغاوت کرنے والے فوجی افسر نے کہا کہ صدر علی بونگو کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ اور ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جب کہ صدر کے ایک بیٹے کو بغاوت کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا لائحہ عمل مانگ لیا

نئی دہلی – بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے ٹائم فریم اور لائحہ عمل سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور بھارت سے انضمام کے خلاف دائر درخواستوں کے دوران اہم ریمارکس دیے۔ بینچ نے حکومتی وکلا سے پوچھا کہ آپ اٹارنی جنرل کے ذریعے حکومت سے پوچھ کر بتائیں کہ ان کے پاس مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا کوئی لائحہ عمل یا ٹائم فریم ہے۔ ججز نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو ہمارے سامنے بیان دینا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر کو مستقل طور پر یونین ٹیریٹری نہیں بنایا جائے گا۔ یہ اقدام عارضی بنیاد پر محدود مدت کے لیے ہے۔جسٹس چندرچوڑ نے پوچھا کہ کیا پارلیمنٹ کو قومی سلامتی کی ضروریات کے پیش نظر محدود مدت کے لیے کسی ریاست کو وفاق کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس موقع پر حکومتی وکیل نے چندی گڑھ کی مثال بھی دی کہ چندی گڑھ پنجاب سے علیحدہ ہوکر اکائی کی حیثیت سے وفاق کے زیر انتظام آیا اور اب یہ ایک ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو معطل کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے وفاق کی اکائی کی تسلیم کیا تھا جس سے ملک کے باقی حصوں کے لوگوں کو یہاں جائیداد خریدنے اور مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔ اس …

مزید پڑھیں

بھارت میں کسانوں کا شدید احتجاج، مظاہرین سرکاری دفتر میں داخل

ممبئی – بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کسانوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اس دوران متعدد مظاہرین سرکاری دفتر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں احتجاج کے دوران کسان مظاہرین سرکاری عمارت کی پہلی منزل پر لگے حفاظتی جال پر چڑھ گئے اور متعدد اندرکودگئے۔ کسان مظاہرین نے ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی زمینوں کا مناسب معاوضہ ادا کرے، مظاہرین کی پیش رفت روکنے کے لیے پولیس کی کارروائی کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل اپریل میں بھی ہزاروں کسانوں نے سرکاری منصوبوں کے لیے لی گئی اپنی زمین کے مناسب معاوضے سمیت فصلوں کی قیمت بڑھانے کے لیے مارچ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کا شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، سروسز معطل

اسرائیل نے شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے باعث رن وے کو نقصان پہنچنے سے سروسز معطل ہو گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے شامی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح ساڑھے 4بجے فضائی حملے میں شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو نشانہ بنایا جس سے رن وے کو نقصان پہنچااور سروسز معطل ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز اور یہودی آبادکاروں نے مختلف علاقوں مین فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا۔ اس دوران قابض فورسز نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا، اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں

امریکا: پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں 18سال قید کی سزا

نیویارک – امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشتگردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا، محمد مسعود H1B ویزے پر امریکا آیا تھا، جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کے لیے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کی معاونت کا ارادہ رکھتا تھا، امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں

ڈنمارک میں توہینِ قرآن غیر قانونی اور قابل سزا جرم قرار

کوپن ہیگن – ڈنمارک میں توہینِ قرآن کو خلاف قانون اور قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈنمارک میں توہینِ قرآن کے حوالے سے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق قرآن مجید کو عوامی مقامات پر جلانے اور بے حرمتی کرنے کو خلاف قانون اور سزا کے قابل جرم قرار دیا گیا ہے۔ وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی مذہب اور اس سے جڑی مقدس اشیا کی توہین یا بے حرمتی پر پابندی عائد کرے گا۔ اس قانون کے بن جانے سے مذہب اور مقدس اشیا کی بے حرمتی قابل سزا جرم بن جائے گی جس کی سزا 2 سال قید اور جرمانہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ قرآن مجید کو جلانے کے پُرتشدد اور مذہبی جذبات اکسانے والی حرکت کو ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں دیکھ سکتے۔ واضح رہے کہ سویڈن کی طرح ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی جس پر عالمی سطح اور بالخصوص مسلم ممالک میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

برکس میں سعودیہ، ایران سمیت 6 ممالک کو شمولیت کی دعوت

جوہانسبرگ – ترقی پذیر ممالک کے قائدین پر مشتمل گروپ ’’برکس‘‘ میں سعودی عرب، ایران، ایتھوپیا، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ارجنٹائن کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برکس گروپ میں توسیع کا مقصد ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ میں مغربی ممالک کے مقابلے میں مضبوط بلاک بنانا ہے۔ واضح رہے کہ برکس کے موجودہ اراکین میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ممکنہ توسیع کے بعد متعدد ترقی پذیر ممالک کے لیے برکس میں شمولیت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت سے متعلق ٹوئٹ کیا۔ بلاک کے پانچ ارکان کے رہنماؤں نے اعلان کے بعد بیانات میں توسیع کے فیصلے کو سراہا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے جوہانسبرگ میں سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہ ان کا ملک افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے جوہانسبرگ میں کہا کہ یہ اتحاد اور تعاون کے لیے برکس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، “برکس کی توسیع اور جدید کاری ایک پیغام ہے کہ دنیا کے تمام اداروں کو بدلتے وقت کے مطابق خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔” نئے ممبران نے بھی دعوت کا خیر مقدم کیا۔ ایرانی عہدیدار نے نئی رکنیت کو “تاریخی اقدام” قرار دیا۔ ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ایکس پر کہا …

مزید پڑھیں

ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی کابینہ

ریاض – سعودی عرب کی کابینہ نے مشترکہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے منتظر ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر بحث کرتے ہوئے اسے ملکی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے دیگر نکات پر بھی عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ سعودی کابینہ نے ایران سے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے باضابطہ حکمت عملی بھی مرتب کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیزی دکھائی جائے گی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی سعودی ایران تعلقات کے ایک نئے دور کے منتظر ہیں، سعودی عرب کی کابینہ کا یہ غیرمعمولی اجلاس ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد اور فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہوا۔

مزید پڑھیں

بھارت کا خلائی مشن ‘چندریان 3’ کامیابی سے چاند پر اتر گیا

نئی دہلی – بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا جس کے ساتھ ہی بھارت چاند کے تاریک حصے پر لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ بھارتی سپیس ایجنسی کے مطابق چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے، مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک جب کہ چاند پر پہنچنے والا دوسرا ایشیائی ملک ہے۔ یہ بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی 4 برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 2019 میں چندریان 2 مشن ناکام ہوگیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاں چندریان 3 اترا وہ قطب جنوبی کا دوردراز خطہ ہے، مستقل طور پر سائے میں رہنے کی وجہ سے اسے چاند کا اندھیرے والا حصہ بھی کہا جاتا ہے اور غالب امکان ہے کہ چاند کا جو حصہ سائے میں ہے وہاں پانی کی موجودگی کے آثار ملیں۔

مزید پڑھیں