صفحہ اول / دنیا (page 5)

دنیا

امریکا میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی: ہلاکتیں 96 ہوگئیں

واشنگٹن – امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد96 تک جا پہنچی، حکام نے گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کے سبب مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔ آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے آج 96 ہوگئی۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔ سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔ متاثرین اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں اور انہوں نے حکومت و ریسکیو اداروں سے اپنے پیاروں کی واپسی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ بھی …

مزید پڑھیں

ترکیہ نے قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

انقرہ – ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی ایس ایس بی نے کہا ہے کہ قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس بی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ راکٹ کا تجربہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبہ کرکلریلی میں کیا گیا۔ ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں جدت پسندی کی ایک مثال ہے۔ اس حوالے سے ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی کے صدر نے کہا کہ اس راکٹ کے کامیاب تجربے کی بدولت خلائی منصوبوں میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں

قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پرعائد پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکا

واشنگٹن – امریکا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بیان میں کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد بھی ایران کو پابندیوں کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ان امریکیوں کو ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

شام میں داعش کا فوجی قافلے پر حملہ، 23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

دمشق – داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کی معروف شاہراہ سے شامی فوجیوں کی بس گزر رہی تھی جسے داعش جنگجوؤں نے گھیرلیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شامی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ شامی فوج کی بس گولیوں سے چھلنی ہوگئی جس میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد داعش جنگجو شامی فوج کا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ درجن سے زائد فوجیوں کی لاپتا ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ شامی فوج کی مزید نفری کو طلب کرکے امدادی کام سرانجام دیے گئے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز رقہ میں داعش کے حملے میں 10 شامی فوجی اور ان کے حامی جنگجو مارے گئے تھے۔ اس طرح رواں ہفتے داعش کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔

مزید پڑھیں

جی سیون اجلاس: روس پر مزید پابندیاں عائد ہونے کا امکان

ہیروشیما – دنیا کی سات بڑی معیشتوں ( جی سیون ممالک ) کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ جی سیون ممالک کا تین روزہ اجلاس 19 مئی سے جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہورہا ہے جس میں روس کو یوکرین کے خلاف جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ واضح رہےکہ امریکا اور یورپی یونین نے روس کے خلاف پہلے ہی سخت ترین پابندیاں عائد کررکھی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو بالخصوص تیل اور توانائی کے شعبے میں مزید سخت کیا جائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین ان کمپنیوں کو سزا دینے پر غور کررہی ہے جو کسی نہ کسی طرح روس پرعائد پابندیوں کا اثر کم کرنے میں معاونت کررہی ہیں۔ فنانشنل ٹائمز میں شائع شدہ ایک انٹرویو میں یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزف بورل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو تیل کی ان بھارتی مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی لگادینی چاہیے جو بھارت روس سے تیل امپورٹ کرکے بنا رہا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ ہائی ٹیک برآمدات پر بھی کنٹرول مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ روس پر یورپی اور امریکی پابندیوں کا وہ اثر نہیں ہوا جس کی مغربی ممالک توقع کررہے تھے۔ 2022 میں پابندیوں کے باوجود روسی معیشت کے حجم میں صرف 2.1 فیصد کمی آئی۔ اگرچہ جی …

مزید پڑھیں

ایرانی وفد سفارتی مشن کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض – ایرانی وفد سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کی بحالی کیلئے دارالحکومت ریاض پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سات سال سے تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد ایرانی وفد سعودی عرب میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے ریاض پہنچا ہے۔ کچھ دن پہلے سعودی وفد نے بھی ایران میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے تہران کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل چین میں دونوں حکومتوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے میں امن اور استحکام لانے کے عزم کا ظاہر کیا گیا تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے مطابق ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر ریاض پہنچا اور سعودی حکام نے اس کا استقبال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب حکومت اور حوثیوں کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

صنعا – سعودی حکومت اور یمن کے حوثیوں میں امن کی بحالی کیلئے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امن کی بحالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان یمن کی خانہ جنگی کے سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔ عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تقریباً 900 قیدیوں، جن میں سے زیادہ تر حوثی باغیوں سے لڑ رہے تھے، کا سعودی عرب اور یمن کے مابین تبادلہ ہوگا۔ یہ تبادلہ اکتوبر 2020 کے بعد سے اب تک کا وسیع پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔ اس میں یمن اور سعودی عرب کے متعدد شہر شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ جزیرہ نما عرب کا پسماندہ ملک یمن، مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب سے مسلسل حالت جنگ میں ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا

عمان – اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اسرائیل آئندہ 6 ماہ تک کسی بھی نئی بستی کی آبادکای کی منظوری نہیں دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے میں یہ طے بھی پایا ہے کہ 4 ماہ کے لیے کسی بھی نئے سیٹلمنٹ یونٹس کے قیام پر بات چیت نہیں ہوگی جب کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو چھ ماہ کے لیے روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اردن میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطینی حکام نے ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد کا عہد بھی کیا اور رمضان میں ہونے والی ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ ماہ رمضان میں دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ آتے ہیں اس لیے آخری عشرے میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے تاہم انتہاپسند یہودی اس پابندی کو تسلیم نہیں کرتے اور مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں جس سے کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوجا تا ہے۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک اردن نے مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر ان مفاہمتوں کو دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے اور گہرا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھی ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے نزدیک اسرائیل اور فلسطین کے حکام کی …

مزید پڑھیں

گزشتہ سال ایران پر 3 بار حملے کا منصوبہ بنایا، سابق اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب – سابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال ایران پر 3 بار حملوں کے تین منصوبے بنائے تھے۔ اسرائیلی فوج کے سبکدوش ہونے والے چیف آف اسٹاف جنرل اویو کوچاوی نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایران پر حملوں کے تین منصوبے بنائے تھے۔ اسٹاف جنرل اویو کوچاوی نے بتایا کہ یہ منصوبے جوہری پروگرام کے متعلق نہیں تھے بلکہ جوابی حملے کے طور پر تھے، حملوں کا مقصد جوہری تنصیبات اور جوہری تنصیبات کو مدد کرنے والے منصوبوں کو تباہ کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بڑی جنگ میں داخل ہونے کی بات آتی ہے تو اضافی فوجی مقامات اور اثاثے اہداف کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے، ان کا یہ بیان اسی کے مطابق ہے جو اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کوچاوی کی آخری تقریر کے بارے میں عربی میں شائع کیا تھا۔ عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کے پاس چار جوہری بم بنانے کے لیے کافی افزودہ مواد موجود ہے، تین 20 فیصد کی سطح پر اور ایک 60 فیصد کی سطح پر ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کو خبردار کیا کہ فوج نے اس کے لیے جارحانہ منصوبے بھی تیار کر لیے ہیں، اگر اس نے صورت حال کو مزید خراب کرنے کا فیصلہ کیا تو ان منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔ جنرل کوچاوی نے مزید کہا کہ ہم دو اہم چیزوں پر کام کر رہے ہیں، پہلا ایرانی میزائلوں کا پتہ لگانا تاکہ عمل درآمد …

مزید پڑھیں

حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار، وزارت حج

ریاض – سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں