صفحہ اول / Tag Archives: عمران خان

Tag Archives: عمران خان

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب اور پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے۔ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے اس کے ساتھ چلا لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں۔ خالد محمود نے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کے سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں اور وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخاب لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد – آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے 12 دسمبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ سائفر کیس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں

انٹراپارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے امیدوار نامزد

اسلام آباد – عمران خان نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ سینیٹرعلی ظفر کا بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر، میرے ضلع، میرے صوبے اور پوری ٹیم پر جو اعتماد کیا ، اس پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ میں ان کے نامزد کردہ نمائندے اور جانشین کی حیثیت سے ہوں گا، پی ٹی آئی وہی ہے جو خان صاحب کی ہے، عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، وہ لیڈر ہیں، یہ فیصلہ ہوچکا کہ وہ چیئرمین تھے، ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے میرے نام کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کوئی مائنس ون نہیں ہو گا، میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

خاتون جج دھمکی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کیلیے درخواست خارج

اسلام آباد – خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کردی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جج محمد مرید عباس کے روبرو پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے کیس کے حوالے سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔ اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نوازشریف

اسلام آباد – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھا کہ”میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟” اس کے جواب میں نوازشریف نے کہا”جی دیکھا ہے جی،” اس سوال کے جواب میں کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو “در فٹے منہ” والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ قائد مسلم لیگ ن کہا کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد (عمران خان کو) ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ جواباً میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں

عمران خان، فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی متعدد وجوہات تھیں، صدر پاکستان

اسلام آباد – صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی۔ صدر علوی نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے۔ نوازشریف یا جو بھی منتخب ہو کر آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔ الیکشن سے قبل کنگز پارٹی سے متعلق باتوں پر صدر علوی نے کہا کہ اس بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے صدر کا منصب متنازع ہوجائے گا۔تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہوجائے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نیتیجے میں نظر ثانی ہوسکتی ہے تاہم یہ فیصلہ وہ فورم ہی کرے گا جہاں اس کا …

مزید پڑھیں

ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لندن – پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ طلاق کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں 12 بار شادی کریں اور 12 بار طلاق لیں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے پچھلے برس دسمبر میں مرزا بلال سے تیسری شادی کی تھی، اس سے قبل وہ اعجاز رحمان اور عمران خان سے شادی کے بعد طلاق لے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں، صدر نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا، صدر عارف علوی

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آج بھی میرے لیڈر ہیں، اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی آج جیل میں ہی ہوتا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، انتخابات کے معاملے پر جب الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’ضرورت نہیں ہے‘۔ عارف علوی نے کہا کہ اگر میں حج پر نہ گیا ہوتا تو الیکشن ایکٹ 2017 میں کی جانے والی ترمیم پر دستخط نہ کرتا کیونکہ یہ آئین کے خلاف ہے، ایکٹ میں 57/1 کو تبدیل کیا گیا مگر میں نے اُس پر دستخط نہیں کیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج میں بھی جیل میں ہی ہوتا، چیئرمین تحریک انصاف میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا بلکہ وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا، بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی ریفرنس بھیجنے سے انکار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں امکان رہتا ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرپائے اور پاکستان بڑی مشکلات کے ساتھ جمہوریت کے راستے پر آیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ نہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آئین کہتا ہے نیا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گا، اگر میں عہدہ چھوڑ دوں تو یہ پاکستان کیلیے نامناسب ہے‘۔

مزید پڑھیں

عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی

اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر لیک کیس میں وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے لیکن ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فرد جرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلد بازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جلد بازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وفد کی صدر مملکت سے اہم ملاقات

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ترجمان اور عہدیدار نے صدر مملکت سے اہم ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی راہ کو ہموار کریں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو عمران خان کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو صدر مملکت سے ملاقات کی ہدایت چیئرمین عمران خان نے کی تھی جس کی روشنی میں آج سیکریٹری اطلاعات اور بیرسٹر عمر نیازی نے ایوان صدر میں عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کیلیے راہ ہموار کریں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور بات چیت شروع کرنے سے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی قیادت نے صدر مملکت کو …

مزید پڑھیں