ایل سلواڈور – تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔ مس یونیورس‘ کے مقابلے کیلئے 200 سے زائد امیدواروں سے پانچ پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے۔ پاکستان کی طرف سے مس یونیورس 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستان نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔ مقابلے میں شامل حسینائیں مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گی اور پانچوں حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ ’مس یونیورس‘ پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں مبینہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مقابلہ حسن اور پاکستانی خواتین کی شرکت سے حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے کسی غیرریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی اجازت نہیں دی ہے۔
مزید پڑھیںشاہ رخ کی "جوان” کا پانچ دن میں پوری دنیا سے 550 کروڑ کا ریکارڈ بزنس
ممبئی – جوان نے عالمی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے تک پہنچنے والی تیز ترین بالی ووڈ فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق فلم نے 30 کروڑ روپے کمائےجس سے اس کا مجموعی مجموعہ 316.16 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ جوان نے پیر کے روز ہندی بولنے والے علاقوں میں 17.38 فیصد حاصل کیا جس میں تامل بولنے والے علاقوں میں 13.72 فیصد اور تیلگو بولنے والے علاقوں میں 16.75 فیصد ہے۔ فلم نے اتوار کو 81 کروڑ روپے کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیاجس سے یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک دن میں کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی پٹھان نے اپنی ریلیز کے دوسرے دن 70.50 کروڑ روپے (ہندی کلیکشن کے ساتھ 68 کروڑ روپے) کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھاجو کہ 26 جنوری کو قومی چھٹی کے موقع پر تھا۔ جوان نے عالمی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے تک پہنچنے والی تیز ترین بالی ووڈ فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہےجیسا کہ ساکنلک نے رپورٹ کیا ہے۔ منگل تک فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 575 کروڑ روپے کمائے تھےاور آج کل 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ جوان میں جنوبی ہند کے ستارے نینتھارا اور وجے سیتھوپتی کو نمایاں کرداروں میں شامل کیا گیا ہے جو مرکزی کردار کی محبت اور عصبیت کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ سانیا ملہوترا اور پریمانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیںواٹس ایپ نے ’گروپ چیٹس فلٹر‘ کی آزمائش شروع کردی
سان فرانسسكو – فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا بہت تیزی سے واٹس ایپ کو ترقی دے رہی ہے، اس ضمن میں ’گروپ چیٹس فلٹر‘ کے نام سے ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے۔ اب گوگل پلے ویب سائٹ کے بی ٹا پروگرام پر واٹس ایپ کا نیا ورژن 2.23.19.7 پیش کیا گیا ہے جس میں صارفین چیٹ فلٹرز استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اس کی خبر ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے دی ہے جو واٹس ایپ کی تازہ ترین اطلاعات والا ایک اہم پورٹل بھی ہے۔ فلٹرآپشن سے گروپ ماڈریٹر اور دیگر افراد بھی گفتگو اور پیغامات پر کنٹرول رکھ سکیں گے۔ اس سے میسجنگ مینجمنٹ اور ترجیحات میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ فیچر کے تحت گروپ چیٹس کی مکمل فہرست بنائی جاسکتی ہے اور انفرادی گفتگو کو بھی نکالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بزنس فلٹر ہٹادیا گیا ہے لیکن پرسنل فلٹر کو نام بدل کر ’کانٹیکٹس‘ کردیا گیا ہے۔ پھر گروپس نے نام سے ایک ٹیب بنائی گئی ہے جو فلٹر کرنے کا کام کرے گی۔ اس طرح ایپ میں گروپ چیٹس کو منظم رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ سب سے زیادہ وہ افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے جو ایک ساتھ کئی واٹس ایپ گروپ سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان میں کام ، اہلِ خانہ اور دلچسپیوں کے گروپ اور دیگر شامل ہوسکتے ہیں۔ لیکن اب بھی صرف چند افراد ہی یہ فیچر استعمال کررہے ہیں اور مکمل آزمائش کے بعد ہی اسے واٹس ایپ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ دیگر حیرت انگیز فیچرز پر …
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی – سونے کی قیمت میں کئی دن سے جاری کمی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، منگل کے روز سونے کی مقامی مارکیٹ میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت ایک ہزار 911 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دریں اثنا ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی منگل کے روز اضافہ ہوا۔ چاندی کی قیمت فی تولہ 50 روپے بڑھ کر 2 ہزار 550 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42 روپے 87 پیسے اضافے سے 2 ہزار 186 روپے 21 پیسے کی سطح پر آ گئی۔
مزید پڑھیںپاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فلم کو عالمی اعزاز مل گیا
کراچی – پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فیچر فلم ’جگ : پیسز آف لائف‘ کو عالمی اعزاز مل گیا اور ان کی فلم کا پریمیئر آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں پریمیئر نہ صرف مہروز امین کیلئے ایک کامیابی ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی عالمی منظر نامے میں نئی شناخت ملی ہے۔ فلم کا مرکزی تھیم مادی خواہشات میں گھرے انسان کا خدا کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا ہے جس میں اسے خودشناسی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ’جگ : پیسز آف لائف‘ میں دکھایا گیا ہے کہ جب انسان اپنے رب سے تعلق بنانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے کس قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ کسی آزاد مسلم فیچر فلم کو آسٹریلیا کے نامور فیسٹیول میں پریمیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیںگوگل میپس نے صارفین کی سہولت کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا
کیلیفورنیا – گوگل میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ اگر آپ گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور محفوظ کرنے کے عادی ہیں تو اب اس کے لیے ایموجیز کو استعمال کر سکتے ہیں، کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں اس فیچر کا اعلان کیا گیا تھا۔ آپ کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، اب وہ ریسٹورنٹ ہو، دکان، ہوٹل، پارک یا کوئی بھی جگہ، اس کی شناخت کے لیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایموجیز سے کسی بھی محفوظ مقام کو شناخت کرنا صارفین کے لیے بہت آسان ہوگا، بس یہ یاد رکھنا ضروری ہوگا کہ کسی مقام کے لیے کونسا ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میپس کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے، اس مقصد کے لیے اس مقام پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں۔ اس کے بعد نیو لسٹ پر کلک کرکے اس جگہ کا نام لکھیں اور اوپر موجود Choose icon بٹن کا انتخاب کریں، یہاں آپ کسی بھی ایموجی کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ستمبر کے آغاز میں کمپنی کی جانب سے خاموشی سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے بعد میں بیمار ہوگئی تھی، روینہ ٹنڈن کا انکشاف
ممبئی – بالی وڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے بعد وہ بیمار ہوگئی تھیں۔ انڈین ڈانس ریئلٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین پر نظر آنے والے گلیمر کے پیچھے بہت سی چھپی کہانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’ٹیٹینس‘ کے انجیکشن لگوانے پڑے اور وہ بیمار بھی ہوگئی کیوں کہ گانے میں بہت زیادہ پانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ کے مطابق گانے کی ریہرسل کے دوران انہیں متعدد زخم لگے لیکن انہوں نے اس کی تکالیف کو برداشت کیا اور اسکرین پر کوئی اکتاہٹ نظر نہیں آنے دی۔ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ایک اچھے گانے کی شوٹنگ کیلئے فنکاروں اور کوریوگرافروں کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ واضح رہے کہ ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ بالی وڈ کا آئیکونک گانا ہے اور یہ 1994 کی فلم ’مہرہ‘ میں شامل تھا۔
مزید پڑھیںڈپریشن سے ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے، تحقیق
لندن – ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن ٹائپ 2 ذیا بیطس کے لیے براہ راست کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں اس بات کا تعین کیا جاچکا ہے کہ ذیا بیطس سے متاثر فرادغیر متاثرہ افراد کے مقابلے میں ڈپریشن میں دو گنا زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔جبکہ ماہرین کو یہ بھی معلوم ہے کہ ڈپریشن کے شکار افرادکے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم، برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی اس نئی تحقیق میں سات جینیات دریافت ہوئے ہیں جو ٹائپ 2 ذیا بیطس اور ڈپریشن دونوں کیفیات کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کے نتائج کو اہم قرار دیتے ہوئے ہیلتھ آفیشلز پر زور دیا ہے کہ مٹاپے، سستی اور موروثیت کی طرح ڈپریشن کو بھی ٹائپ 2 ذیا بیطس کا خطرہ سمجھا جائے۔ اس تحقیق میں پہلی بار اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا کہ ڈپریشن براہ راست ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافے کا سب بنتا ہے۔ اس کے برعکس ذیا بیطس ڈپریشن کا سبب نہیں بنتی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس پر پڑنے والے صرف 36.5 فی صد ڈپریشن کے اثرات کی مٹاپے کی ذریعے وضاحت کی جاسکتی ہے۔مٹاپے کے شکار افراد کے معتدل وزن افراد کی نسبت ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکان واضح طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق نشان دہی کیے گئے سات جینیات انسولین کے اخراج یا دماغ ، پتے یا چکنائی کے بافت …
مزید پڑھیںدوسری شادی کی تمام رسومات میں بیٹے نے پورا ساتھ دیا، سمن انصاری
لاہور – معروف پاکستانی اداکارہ سمن انصاری نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا اور مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔ اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سمن انصاری نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے جس کے باعث میں نے امریکہ میں فیشن ڈیزائننگ شروع کرلی۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد میں میک اپ آرٹسٹ بن گئی پھر شادی کی تقریبات کیلئے ایونٹ پلاننگ کا کام شروع کیا، اس دوران پہلی شادی کامیاب نہیں چل رہی تھی اور بالآخر رشتے کو ختم کر کے امریکہ سے دبئی شفٹ ہوگئی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ سخت سوالوں سے بچنے کیلئے علیحدگی کے فوراً بعد وطن واپس نہیں آئی کیونکہ ان سوالوں کو میں تو شاید برداشت کرلیتی لیکن اپنے والدین کو مشکل میں نہیں ڈال سکتی تھی۔
مزید پڑھیںامریکا: 7 سالہ خوش قسمت بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ لیا
واشنگٹن – امریکا میں ایک 7 سالہ بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ کر اپنی خوش قسمتی ظاہر کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں ہیروں کی وادی میں ایک 7 سالہ بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ لیا۔ آرکنساس میں واقع کریٹر آف ڈائمنڈ کہلانے والی ہیروں کی وادی میں بچی والدین کے ساتھ ہیرا تلاش کرنے گئی تھی۔ ایسپن براؤن نامی 7 سالہ بچی اپنی سالگرہ پروالدین کے ساتھ ہیروں کی وادی میں گئی جہاں معمولی رقم دے کر وادی میں موجود ہیرے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ خوش قسمت افراد کو یہاں سے ہیرے مل جاتے ہیں۔ ایسپن کو کچھ دیر بعد مٹر کی جسامت کی ایک چمکیلی شے دکھائی دی جو سنہرے براؤن رنگ کا ایک ہیرا تھا۔ احتیاط سے اس کا وزن کیا گیا تو 2.95 قیراط نکلا۔ اس طرح 2023 میں آرکنساس سے ملنے والا یہ دوسرا سب سے بڑا ہیرا بھی ہے۔ ایسپن اپنے والدین کے ساتھ ہل چلائے گئے کھیت سے گزررہے تھے کہ انہوں نے کچھ دیر رُکنے کا ارادہ کیا۔ اچانک وہ چھوٹی چٹانوں کے پاس گئی جہاں اس کی نظر اس ہیرے پر پڑی۔ انتظامیہ نے تصدیق کی کہ یہ ایک شاندار دریافت ہے جس کی مالک ایسپن ہے۔
مزید پڑھیں